نصابی کتابوں میں تصحیح کے لئے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز بھیجیں:مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند

اپریل 21: حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم نے ایک نوٹس جاری کرکے نصابی کتابوں کا جائزہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ملک کی مشہور شخصیات سے متعلق غلط حوالے، غلط بیانی یا حقائق کو مسخ کرکے پیش کیے گئے مواد کو صحیح کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی تاریخ کے تمام ادوار کو مناسب جگہ دینا، خواتین کے کارناموں کو منظر عام پر لانا بھی شامل ہے ۔ اس نوٹس میں طلباء ، اساتذہ اور اہل علم حضرات سے مشورے طلب کیے گئے ہیں۔ اس نوٹس کی روشنی میں جماعت اسلامی ہند کے مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین جناب نصرت علی نے ملک کے تمام طلباء، اساتذہ ، تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے اشخاص، علمی میدان میں کام کرنے والے افراد اور اسکالروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ریاستوں کے حوالے سے تاریخی، علمی شخصیات کے متعلق اگر سرکاری نصابی کتابوں میں منفی یا غلط مواد ہیں تو حوالہ کے ساتھ تجاویز تحریر کریں ۔ نیز کسی ریاست سے جڑی مسلم تاریخ یا دیگر مذاہب سے متعلق تاریخ کی عدم شمولیت یا تناسب سے کم حصہ داری دی گئی ہو تو اسے بھی پیش کریں۔ اتجاویز کی ایک کاپی وزارت تعلیم کی ویبسائٹ پر ارسال کریں جس کا ای میل آئیڈی یہ ہے:

وطن سماچار ڈیسک

نصابی کتابوں میں تصحیح کے لئے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو تجاویز بھیجیں:مرکزی تعلیمی بورڈ، جماعت اسلامی ہند

 

نئی دہلی ، اپریل 21: حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے تعلیم نے ایک نوٹس جاری کرکے نصابی کتابوں کا جائزہ لینے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ اس منصوبے کے تحت ملک کی مشہور شخصیات سے متعلق غلط حوالے، غلط بیانی یا حقائق کو مسخ کرکے پیش کیے گئے مواد کو صحیح کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ہندوستانی تاریخ کے تمام ادوار کو مناسب جگہ دینا، خواتین  کے کارناموں کو منظر عام پر لانا بھی شامل ہے ۔ اس نوٹس میں طلباء ، اساتذہ اور اہل علم حضرات سے مشورے طلب کیے گئے ہیں۔ اس نوٹس کی روشنی میں جماعت اسلامی ہند کے مرکزی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین جناب نصرت علی نے ملک کے تمام طلباء، اساتذہ ، تعلیم سے دلچسپی رکھنے والے اشخاص، علمی میدان میں کام کرنے والے افراد اور اسکالروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ریاستوں کے حوالے سے تاریخی، علمی شخصیات کے متعلق اگر سرکاری نصابی کتابوں میں منفی یا غلط مواد ہیں تو حوالہ کے ساتھ تجاویز تحریر کریں ۔ نیز کسی ریاست سے جڑی مسلم تاریخ یا دیگر مذاہب سے متعلق تاریخ کی عدم شمولیت یا تناسب سے کم حصہ داری دی گئی ہو تو اسے بھی پیش کریں۔ اتجاویز کی ایک کاپی وزارت تعلیم کی ویبسائٹ پر ارسال کریں جس کا ای میل آئیڈی یہ ہے:

rsc__hrd@sansad.nic.in

ان تجاویز کی ایک کاپی جماعت کے مرکزی تعلیمی بورڈ کو اس ای میل پر روانہ کریں:

education@jih.org.in

یاد رہے کہ تجاویز ارسال کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔ مزید معلومات کے لئے مندرجہ ذیل ویبسائٹ سے رجوع کیا جاسکتا ہے :

Rajyasabha.nic.in

 

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.