مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

دہلی منگول پوری میں امن وامان کی بحالی کے لیے جمعیۃ علماء ہند کوشاں

جمعیۃ کے وفد کی جوائنٹ کمشنر آلو ک کمار سے بات چیت، باہری دہلی کے کارگزار ڈی سی پی سے ملاقات۔ اشتعال انگیزی کرنے والوں پر کارراوائی کا مطالبہ

وطن سماچار ڈیسک

دہلی منگول پوری میں امن وامان کی بحالی کے لیے جمعیۃ علماء ہند کوشاں
 جمعیۃ کے وفد کی جوائنٹ کمشنر آلو ک کمار سے بات چیت، باہری دہلی کے کارگزار ڈی سی پی سے ملاقات۔ اشتعال انگیزی کرنے والوں پر کارراوائی کا مطالبہ

نئی دہلی:۲۲/فروری منگول پوری دہلی میں رنکو شرما قتل کے بعد فرقہ پرست عناصر لگاتار امن وامان کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اور دہلی اور باہر سے منگول پوری پہنچ کر مسلم اقلیت کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دے رہے ہیں۔ ایسے حالات میں امن وامان کی بحالی کے لیے کوشا ں ہونا بہت ضروری ہے۔ جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی اس سلسلے میں وزیر داخلہ حکومت ہند کی توجہ مبذول کراچکے ہیں۔ اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے آج جمعیۃ علماء ہندکے ایک وفد نے جوائنٹ پولس کمشنر آلو ک کمار سے بات چیت کے بعد باہری دہلی کے کارگزار ڈی سی پی سے ملاقات کی، اس موقع پر منگول پوری کے مقامی ذمہ داروں نے اپنے حالات کی طرف پولس انتظامیہ کو متوجہ کیا اور کہا کہ کھلے عام مسلمانوں کو مارنے کاٹنے کی دھمکی دی جارہی ہے اور باہر سے آنے والے افراد محلے میں کھڑے ہو کر لائیو ویڈیو بنا کر مسلمانوں کو ڈرا رہے ہیں۔ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ علاقے میں امن و امان بنا رہے اور باہر سے آنے والے عناصر پر روک لگائی جائے اور اشتعال انگیزی کرنے والوں پر کارراوائی کی جائے۔
جمعیۃ علماء ہند کے سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی نے آلو ک کمار سے اپنی بات چیت میں اس بات پر زور دیا کہ رنکو کے شرما کے قاتلوں کو سزا ملے،یہ ہر طبقہ کا مطالبہ ہے، لیکن جس طرح کے حالات پیدا کیے جارہے ہیں، اس سے مقامی لوگوں میں بے چینی ہے، اس لیے لوگو ں کے جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنا یاجائے اور علاقے میں امن کی کمیٹی کو متحرک کیا جائے
جمعیۃ علماء ہند کے وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء ہند، مولانا اخلاق قاسمی، مولانا غیور احمد قاسمی شریک تھے، جب کہ وفد میں مقامی ذمہ داری کی حیثیت سے فخرالدین شاہ صد ر مسجد کمیٹی منگول پوری، سرفراز احمد، ناصر بھائی، مولانا شاہد، محمد آزادشامل تھے۔

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.