مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

مدرسہ ضیاء العلوم، اہیاری میں سالانہ امتحان اختتام پذیر۔ کامیاب طلبہ میں انعامات کی تقسیم

اسی موقعہ سے مدرسے کے ٹاپ تین طالب علموں کو علما کے ہاتھوں گفٹ سے نوازا گیا۔ جس میں نور افزا بنت ذکر اللہ انصاری نے اول پوزیشن حاصل کی ہے اور دوسرے پوزیشن پر ہیں محمد ایاز بن ذکر اللہ انصاری اور تیسرے نمبر پر نزہت فاطمہ بنت شریف انصاری ہیں ۔اس کے علاوہ مدرسہ کے ہر ایک بچے کو اعزازی انعام سے نوازا گیا ۔

وطن سماچار ڈیسک

مدرسہ ضیاء العلوم، اہیاری میں سالانہ امتحان اختتام پذیر۔ کامیاب طلبہ میں انعامات کی تقسیم
دربھنگہ/ 12  اپریل ،جالے بلاک، حلقہ کے اہیاری پنچایت میں واقع مدرسہ ضیاء العلوم میں بچوں کا سالانہ امتحان علما کی نگرانی میں بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ جس کا نتیجہ بھی قابل ستائش اور قابل دید رہا ۔جس کو دیکھتے ہوئے مدرسہ مفید الاسلام، سیوان کے صدر المدرسین مولانا وصی احمد نظامی صاحب نے بتایا کہ یہ کامیابی یقیناً مولانا شمشاد مصباحی صاحب کی محنت کا ثمرہ ہے ۔ورنہ اس لاک ڈاؤن میں اکثر مدارس کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔
اسی موقعہ سے مدرسے کے ٹاپ تین طالب علموں کو علما کے ہاتھوں گفٹ سے نوازا گیا۔ جس میں نور افزا بنت ذکر اللہ انصاری نے اول پوزیشن حاصل کی ہے اور دوسرے پوزیشن پر ہیں محمد ایاز بن ذکر اللہ انصاری اور تیسرے نمبر پر نزہت فاطمہ بنت شریف انصاری ہیں ۔اس کے علاوہ مدرسہ کے ہر ایک بچے کو اعزازی انعام سے نوازا گیا ۔

 

 

اس مجلس میں مولانا وصی احمد نظامی ،مولانا شمشاد عالم مصباحی، مولانا شرافت حسین سعیدی، اہیاری پنچایت کے مکھیا رہ چکے جناب ذاکر صاحب، جناب انصارالحق صاحب، جناب جمیل صاحب اور جناب یونس صاحب قبلہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے مدرسے کے بچوں کوڈھیر ساری دعائیںدیں اور ملک کے تمام اسٹودنٹس کے لیے دعائیں کیں کہ اللہ سب کو اچھی تعلیم اور اچھے سماج کا حصہ بننے کی توفیق دے ۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.