Hindi Urdu

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

ہیومن کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اجتماعی افطار کا اہتمام،سیکڑوں روزہ داروں

اس اجتماعی افطار میں دہلی کے مختلف علاقوں سے کم و بیش ایک ہزار روزہ داروں نے شرکت کی۔اس موقع پرہیومن کیئر فاؤنڈیشن کے نائب صدرمحمد مظہر،جنرل سکریٹری ممتاز عالم،سکریٹری رحمان انصاری،نفیس عالم،غلام محمد،عابد خان،زبیر انصاری،راجو انصاری،پرویز انصاری،ہیومن کیئر فاؤنڈیشن بہار کے ڈائریکٹرحافظ عبدالعلام،مجیب الرحمن،مقامی جامع مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن لاجپت نگر کے مہتمم مولانا قاری شاکر قاسمی وغیرہ خاص طورپر موجود رہے۔

وطن سماچار ڈیسک

a38d55ce-54e6-42f2-8a15-a987df5b1da8.JPGنئی دہلی:رمضان المبارک اللہ تبارک و تعالیٰ کی خاص رحمتوں اور عنایتوں کا مہینہ ہے جس میں تمام عبادتوں کے اجرو ثواب میں بے پناہ اضافہ کردیا جاتا ہے اوراس مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر خصوصی فضل فرماتے ہیں۔یہ باتیں ہیومن کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے گڑھی لاجپت نگر میں منعقدہ اجتماعی افطار کے موقع پر بیان کرتے ہوئے فاؤنڈیشن کے سرپرست مولوی سجاد انور قاسمی نے کہیں۔انھوں نے کہا کہ روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرنانہایت مبارک عمل اور اللہ کے قرب کا سبب ہے۔

 

فاؤنڈیشن کے صدر حافظ فرحان اختر نے ماہ رمضان کی برکتوں کاذکر کرتے ہوئے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مبارک مہینے میں روزہ داروں کو افطار کروانے کی خاص فضیلت بیان فرمائی ہے اور اس سے اسلام کی ایک اہم تعلیم پر بھی عمل ہوتا ہے،اسی وجہ سے ہیومن کیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے آج ہم نے اس اجتماعی افطار کا اہتمام کیاہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی و ہمدردی اور ضرورت مندوں کے ساتھ خصوصی طورپر حسن سلوک کرنے کامہینہ ہے،اس میں ہمیں اپنے ان بھائیوں کو ضرور یاد رکھنا چاہیے جو روزہ رہنے کے باوجود معاشی مجبوری یا غربت کی وجہ سے افطار اور ضرورت کے بقدر کھانے پینے کی چیزوں سے بھی محروم رہتے ہیں۔فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر محمد عاشق الہی نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انھوں نے کہاکہ ہیومن کیئر فاؤنڈیشن کا مقصد سماجی و رفاہی خدمات انجام دینا ہے اور آج اجتماعی افطار کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

 

اس اجتماعی افطار میں دہلی کے مختلف علاقوں سے کم و بیش ایک ہزار روزہ داروں نے شرکت کی۔اس موقع پرہیومن کیئر فاؤنڈیشن کے نائب صدرمحمد مظہر،جنرل سکریٹری ممتاز عالم،سکریٹری رحمان انصاری،نفیس عالم،غلام محمد،عابد خان،زبیر انصاری،راجو انصاری،پرویز انصاری،ہیومن کیئر فاؤنڈیشن بہار کے ڈائریکٹرحافظ  عبدالعلام،مجیب الرحمن،مقامی جامع مسجد و مدرسہ تعلیم القرآن لاجپت نگر کے مہتمم مولانا قاری شاکر قاسمی وغیرہ خاص طورپر موجود رہے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.