Hindi Urdu

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

آنکھوں کی تفتیش کیلئے جیت پور میں مفت کیمپ کا انعقاد

جس کو دوا اور علاج کی ضرورت تھی وہ چیز اسے مہیا کرائی گئی۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ آگے بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر باحیثیت لوگ جو بھی ضرورتمند لوگ ہیں ان کے لئے بلا تفریق ذات اور برادری کام کریں گے توبہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی ٹیم کے سبھی ممبران کا شکر گذار ہوں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

وطن سماچار ڈیسک

آنکھوں کی تفتیش کیلئے جیت پور میں مفت کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی،6اکتوبر: نامور سماج کارکن اور معروف کانگریسی رہنما بلال احمد اور ان کی ٹیم کی جانب سے گذشتہ کئی ہفتوں کی طرح اس ہفتے بھی جیت پور پارٹ میں آنکھوں کی جانچ اور علاج کیلئے مفت آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر بلال احمد نے بتایاکہ یہ مسلسل تیسرا ہفتہ ہے جب ہم نے آنکھوں کی جانچ اور علاج کے لئے مفت کیمپ کا انعقاد کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے تو ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم یہ کام کرکے کسی پر احسان نہیں کررہے ہیں، بلکہ ہم اپنا فرض منصبی ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ جیت پور کافی پسماندہ علاقہ ہے۔ یہاں اکثریت غریبوں کی ہے۔ یہاں سرکار وں نے بھی کوئی توجہ نہیں دی ہے۔ آج نہ یہاں محلہ کلینک ہے اور نہ ہی پڑھائی کے لئے بہترین اسکول اس لئے ہماری کوشش ہے کہ ہم اگر یہاں کے مقامی لوگوں کے لئے کچھ اچھا کرسکتے ہیں تو ضرور کریں۔ انہوں نے بتایاکہ اسی مقصد سے ہم نے آنکھوں کی تفتیش کرنے والے بھارت کے بہترین ادارے سے رابطہ کیا اور لوگوں کی آنکھوں کی تفتیش کرائی۔ جس کو دوا اور علاج کی ضرورت تھی وہ چیز اسے مہیا کرائی گئی۔ انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ وہ آگے بھی ایسا ہی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ اگر باحیثیت لوگ جو بھی ضرورتمند لوگ ہیں ان کے لئے بلا تفریق ذات اور برادری کام کریں گے توبہت سی مشکلات پر قابو پایا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ میں اپنی ٹیم کے سبھی ممبران کا شکر گذار ہوں کیونکہ ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.