Hindi Urdu

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

تو کیا کانگریسی ہی راہل گاندھی کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟

وطن سماچار ڈیسک

کولکاتہ، 17 مئی: اربوں روپے کے چٹ فنڈ گھوٹالہ معاملے میں ثبوتوں کو مٹانے کے ملزم کولکاتہ سابق پولیس کمشنر راجیو کمار کی گرفتاری پر لگی روک سپریم کورٹ نے ہٹا دیا ہے۔ اسے لے کر ریاستی کانگریس صدر سومین مترا اور کانگریس صدر راہل گاندھی نے الگ ردعمل ظاہر کیا ہے۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف راہل گاندھی نے ممتا بنرجی کا ساتھ دیا ہے اور کہا کہ ممتا بنرجی کو پریشان کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری طرف ریاستی کانگریس نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ یہ ثابت کرنے والا ہے کہ اربوں روپے کے شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے سے ممتا بنرجی کا ذاتی مفاد جڑاہوا تھا۔

سومین مترا نے جمعہ کو اس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے راجیو کمار کی گرفتاری پر لگی روک ہٹائی گئی ہے اس سے صاف ہو گیا ہے کہ وہ مجرم ہیں۔ ایسے میں ممتا بنرجی ان کے گھر کیوں گئی تھی، کیوں ان کے لئے دھرنے پر بیٹھی تھی، اس کا انکشاف ہونا چاہئے۔ اس کا مطلب ہے کہ ممتا کا کوئی ذاتی مفاد اس سے جڑاہوا ہے۔ سینئر کانگریس لیڈر اور راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ پردیپ بھٹاچاریہ نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ اگرچہ ممتا کے حق میں کھڑے راہل گاندھی کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے یہ نہیں کہا کہ شاردا کا روپیہ کھانے والوں کو چھوڑا جائے۔ انہوں نے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مرکز کی نریندر مودی حکومت کے رویے کی مذمت کی ہے۔ ادھر جمعہ کو کولکاتہ پہنچی کانگریس کی خاتون لیڈر سشمیتا دیو نے قانون ساز کی ودھان بھون واقع ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں صحافیوں سے بات کی۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا جن لوگوں نے بھی شاردا گھوٹالے میں کردار ادا کیا ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ایسے میں سوال یہ پیداہوتا ہے کہ آخر کیا کانگریسی ہی راہل گاندھی کو کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کانگریس میں ہی ایک الگ کانگریس چلائی جارہی ہے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.