بریکنگ نیوز

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

آخر کب کھولی جائے گی اجمیر درگاہ، کیا ختم ہوگی زائرین کے انتظار کی گھڑیاں

مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کوڈ 19 کی تمام ہدایات کے ساتھ کھولی جائے گی درگاہ شریف

وطن سماچار ڈیسک

آخر کب کھولی جائے گی اجمیر درگاہ، کیا ختم ہوگی زائرین کے انتظار کی گھڑیاں

مرکزی اور ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کوڈ 19 کی تمام ہدایات کے ساتھ کھولی جائے گی درگاہ شریف

اجمیر: آج بتاریخ ۲۹؍ اگست بروز ہفتہ درگاہ خواجہ صاحبؒ کا انتظام و انصرام سنبھالنے والی وزارت برائے اقلیتی امور، حکومت ہند کے ذریعہ تشکیل شدہ درگاہ کمیٹی کی ایک روزہ میٹنگ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقد ہوئی۔ جناب امین پٹھان صاحب نے اس میٹنگ کی صدارت کی اور جے پور کے ممبر جناب منور خان صاحب بھی اجمیر میں ہی شامل ہوئے۔درگاہ کمیٹی کے نائب صدر بابر اشرف صاحب و سید شاہد حسین رضوی صاحب، قاسم ملک صاحب دہلی سے، فاروقِ اعظم صاحب پٹنہ سے، مصباح الاسلام صاحب اور وسیم راحت علی خان صاحب ممبئی سے اور سپات خان صاحب بھواڑی سے شریک ہوئے۔ میٹنگ کا ایجنڈا  کارگذار ناظم ڈاکٹر عادل صاحب نے پیش کیا۔

 

 

میٹنگ کے آغاز میں ڈاکٹر عادل نے درگاہ کمیٹی کے تمام ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور یہ بھی بتایا کہ ۷؍ستمبر سے پہلے تمام کامو ں کو مکمل کرلیا جائے گا۔  یہ بھی بتایا کہ  ۷؍ستمبر کو درگاہ شریف کے کھولے جانے سے پہلے درگاہ سے متعلق تمام اداروں سے رائے مشورہ کرکے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے ذریعہ جاری کردہ گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہونے کے لئے ایک خاکہ تیار کرکے ضلع انتظامیہ کے سامنے رکھا جائے گا۔ کمیٹی کی پوری کوشش رہے گی کہ کووڈ ۱۹ کی تمام ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مکمل طور پر احتیاط برتی جائے۔ ساتھ ہی درگاہ کمیٹی ریاستی حکومت سے اس بات کا بھی مطالبہ کرے گی کہ درگاہ شریف کھولنے کی تاریخ۷؍ستمبر سے آگے نہ بڑھائی جائے۔

 

 

مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے لئے شروع کیا جائے گا کوچنگ سینٹر

درگاہ کمیٹی کی اس میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ جلد از جلد درگاہ کمیٹی کی جانب سے درگاہ اپارٹمنٹ واقع سول لائنز، اجمیر میں مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے لئے کوچنگ سینٹر شروع کیا جائے ۔ یہ طے پایا کہ ابتدائی طور پر اس سینٹر میں مستقبل قریب میں ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرائی جائے گی۔   

 نائب صدربابر اشرف صاحب کی دعا کے بعد صدر کے شکریہ کے ساتھ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی۔

 

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.