
Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.
اللہ اوراس کے رسولؐ کے ذکر سے رحمتوں کا نزول ہوتا ہے
ویلکم کی مسجد حضرت ایوب انصاری میں منعقدہ مجلس سیرت النبیؐ میں مولانا محمدجان کاخطاب
نئی دہلی: ویلکم کی مسجد حضرت ایوب انصاری میںمجلس سیرت النبیؐ کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میںلوگوں نے شرکت کی جس کا آغاز قاری خورشید کی تلاوت و نعت سے ہوا۔اس موقع پر مسجد کے خطیب و امام مولانا محمد جان نے کہا کہ جہاں اللہ اور اس کے رسول ؐکا ذکر ہوتا ہے وہاں خصوصی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے۔یہ مہینہ بہت ہی مبارک مہینہ ہے کیوں کہ اس مہینے میں دونوں عالم کے مالک و مختارنبی آخر الزما ںﷺکی ولات مبارکہ ہوئی ہے اور اسی عظیم نعمت پر خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مہینے میںہم زیادہ سے زیادہ محفل و مجالس کرکے پیغمبر اسلام کی تعلیمات کو عام کریں اور لوگوں کو دین کے تئیں بیدار کریں۔ اس موقع پر طارق صدیقی،حاجی تجمل حسین،سلیم انصاری وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔