طارق انور کے کانگریس میں آنے سے کمزوروں کو سہارا ملے گا:ڈاکٹر ایاز ہاشمی

کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور مشہور سماجی کارکن ڈاکٹر ایاز ہاشمی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ تنظیمی امور پر گہری گرفت رکھنے والے طارق انور کو دوبارہ راہل گاندھی جی نے کانگریس میں شمولیت کرائی ہے

وطن سماچار ڈیسک

 

نئی دہلی،27اکتوبر، پریس ریلیز :ملک کے مشہور رہنما اور کانگریس پارٹی کیساتھ لمبے وقت تک جڑے رہے سینئر لیڈر و سابق مرکزی وزیر طارق انور کی کانگریس میں دوبارہ واپسی پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور مشہور سماجی کارکن ڈاکٹر ایاز ہاشمی نے کانگریس صدر راہل گاندھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ تنظیمی امور پر گہری گرفت رکھنے والے طارق انور کو دوبارہ راہل گاندھی جی نے کانگریس میں شمولیت کرائی ہے۔ ڈاکٹر ایاز ہاشمی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ میں طارق انور صاحب کو اس بات کیلئے مبارکباد دینا چاہتا ہوں کہ دیر سے ہی سہی انہوں نے درست اور ایک تاریخی فیصلہ لیا جس سے کانگریس پارٹی کو پورے ملک میں طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ طارق انور کی سیاست کسی ایک ریاست تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ پورے ملک کی آن بان اور شان ہیں اور پور ے ملک میں لوگ ان کو جانتے پہنچانتے ہیں۔ ڈاکٹر ایاز ہاشمی نے کہاکہ طارق انور کی یہ خاصیت ہے کہ انہوں نے ان خاندانوں کو سیاست تک پہونچایا ہے جو غریب مزدو اور دبے کچلے پسماندہ تھے اور انہوں نے ان کا ہمیشہ خیال رکھا ہے۔ ڈاکٹر ایاز ہاشمی نے امید ظاہر کی کہ طارق انور کے کانگریس میں آنے سے عام آدمی کو طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ طارق انور کا پورا سیاسی کریئر اس بات کو بتاتاہے کہ آج جو لوگ بھی کانگریس پارٹی میں ہیں ان میں سے بیشتر لوگوں کی سرپرستی طارق انور نے کی ہے اور ان لوگوں کو طارق انور کے آنے سے نئی طاقت ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ طارق انور کے کانگریس میں آنے سے کمزور لوگ پارٹی کیساتھ اور طاقت کیساتھ جڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ طارق انور کسی ایک ذات یا سماج کے لیڈر نہیں ہیں بلکہ وہ پورے ملک کے لیڈر ہیں اور ایسے لیڈروں کو ہمیں سلام کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ خوشی اس بات کی ہے کہ طارق انور نے کانگریس میں رہتے ہوئے جب ٹاڈا کا غلط استعمال ہونے لگا تو اس کے خلاف آواز بلند کی اور پوری طاقت کیساتھ بلند کی اور اسے ہٹوایا ۔ انہوں نے کہاکہ ایسے سیاست دانوں کی ہمیشہ قدر رہی ہے جو بنا کسی لالچ اور مفاد کے ملک اور سماج کیلئے کام کرتے ہیں اور طارق انور ان میں سے ایک ہیں۔ 

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.