بریکنگ نیوز

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

ماہنامہ الاتحاد ممبئی کے خصوصی شمارہ ’’عظمت صحابہؓ نمبر‘‘کا اجراء واجلاس عام

بعدہ ماہنامہ الاتحاد کے ایڈیٹر شیخ ہلال ہدایت سلفی نے الاتحاد کے اس خصوصی شمارہ عظمت صحابہ نمبر شائع کرنے کامقصد بیان کیااورجملہ مضمون نگاران اور ہر طرح کی ممکن تعاون کرنے والوں کا شکریہ اداکیا،خصوصی طورپر نائب ایڈیٹر کاشف شکیل اور ادارہ کے روح رواں شیخ جلال الدین فیضی وصدر جناب عبدالکریم صاحب کاشکریہ اداکیاکہ جنہوںنے اپنے طور سے کام کرنے کا آزادانہ اورخوشگوار ماحول مہیاکیا۔ساتھ ہی قارئین سے گزارش کی کہ ماہنامہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ اس میں پائی جانی والی خوبیوں اورخامیوں سے ہمیں آگاہ کریں ،ہم آپ کے مشوروں کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔

وطن سماچار ڈیسک

ماہنامہ الاتحاد ممبئی کے خصوصی شمارہ ’’عظمت صحابہؓ نمبر‘‘کا اجراء واجلاس عام 

گوونڈی ،ممبئی:جامع مسجداہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ گوونڈی ممبئی سے شائع ہونے والے ماہنامہ الاتحادممبئی کے خصوصی شمارہ ’’عظمت صحابہ نمبر‘‘کے رسم اجرا ء کی مناسبت سے 8؍دسمبر بروز اتواربعد نماز مغرب ایک پروقار تقریب اوراجلاس عام کا انعقاد کیا گیاجس میں علمائے کرام نے خطابات میں عظمت صحابہ کے حوالے سے لوگوں کو بیدار کیااورانہی کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ واضح ہوکہ ضلعی جمعیت اہل حدیث نارتھ ایسٹ ممبئی کےزیر سرپرستی ایک روزہ اجلاس عام و ماہنامہ’’ الاتحاد‘‘ممبئی کے خصوصی شمارہ ’’عظمت صحابہ نمبر ‘‘ کارسمِ اجراء جامع مسجد اہل حدیث ومدرسہ رحمانیہ گوونڈی ممبئی میںمنعقد ہوا،اس پروگرام کی صدارت فضیلۃ الشیخ جلال الدین فیضیؔ؍ حفظہ اللہ (سرپرست ماہنامہ ہذاوامیر ضلعی جمعیت اہل حدیث نارتھ ایسٹ ممبئی ) اور نظامت کے فرائض فضیلۃ الشیخ فیض الرحمن رحمانیؔ؍حفظہ اللہ انجام دیئے۔

سب سے پہلے شیخ عبیداللہ سلفی (امام وخطیب جامع مسجد اہل حدیث کاپڑیا نگر کرلا)نے عظمت صحابہ کے موضوع پر قرآن وسنت کی روشنی میں صحابہ کرام کومعیارِایمان وہدایت قراردیتے ہوئے انھیں قرآن وسنت کاامین بتلایااورموجودہ حالات میں صحابہ پر سب وشتم اورانھیں مطعون کی سازش کرنے والوں کومتنبہ کیاکہ ہردورمیں ا س طرح کے لوگ پائے گئے ہیں لیکن اللہ نے دفاعِ صحابہ کاکسی نہ کسی طرح بندوبست کردیاہے ،یہ پروگرام اور اس موقع سے ’’عظمت صحابہ نمبر‘‘ کا اجراء بھی دفاع صحابہ کی ایک کڑی ہے۔ مولانا نے کہا کہ صحابہ کومطعون کی سب سے پہلے سازش یہودیوں کی ہے جس کے ذریعہ وہ منبع شریعت کومطعون اوراسے غلط ثابت کرنے کی سعی ناہنجار کررہے ہیں حالانکہ انھیں کیاخبرکہ خود رب کریم نے منبع شریعت اوران کے واسطوں کی حفاظت کی ذمہ داری لے رکھی ہے۔ اس کے بعد جامعہ رحمانیہ کاندیولی کے شیخ الجامعہ شیخ ضمیراحمدمدنی حفظہ اللہ نے عظمت صحابہ کوپامال کرنے اورصحابہ کو مطعون کرنے، ان سے تبراء ، ان کی تنقیص اوران پر زبان دراز ی کی ابتداء کیسے ہوئی اورکہاں سے ہوئی اسے تاریخی حقائق وحوالوں کی روشنی میں واضح کیا،انہوںنے کہا کہ آج جوبھی صحابہ کی تنقیص میں زبان درازی کررہے ہیں وہ سب تشیع ورفض زدہ اورخارجی ہیں۔ 

sahaba.jpg

بعدہ ماہنامہ الاتحاد کے ایڈیٹر شیخ ہلال ہدایت سلفی نے الاتحاد کے اس خصوصی شمارہ عظمت صحابہ نمبر شائع کرنے کامقصد بیان کیااورجملہ مضمون نگاران اور ہر طرح کی ممکن تعاون کرنے والوں کا شکریہ اداکیا،خصوصی طورپر نائب ایڈیٹر کاشف شکیل اور ادارہ کے روح رواں شیخ جلال الدین فیضی وصدر جناب عبدالکریم صاحب کاشکریہ اداکیاکہ جنہوںنے اپنے طور سے کام کرنے کا آزادانہ اورخوشگوار ماحول مہیاکیا۔ساتھ ہی قارئین سے گزارش کی کہ ماہنامہ آپ کے ہاتھ میں ہے آپ اس میں پائی جانی والی خوبیوں اورخامیوں سے ہمیں آگاہ کریں ،ہم آپ کے مشوروں کا تہہ دل سے استقبال کرتے ہیں۔

پھرماہنامہ الاتحاد کے خصوصی شمارہ ’’عظمت صحابہ نمبر‘‘کااجراءمؤقرعلماء و عمائدین کے ہاتھوں عمل میں آیا جس میں الاتحاد کی پوری ادارتی ٹیم، مدرسہ کے جملہ ذمہ داران واساتذہ اورعلاقے کے ائمہ مساجد وعلمائے کرام شامل رہے ۔

آخرمیں ماہنامہ کے مدیرمسئول شیخ خالد جمیل مکی حفظہ اللہ خطاب کے لیے تشریف لائے ، مولانا نے صحابہ کے مقام اوران کی عظمت کوبیان کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح تمام کتابوں میں قرآن عظیم کتاب ہے ،نبیوںمیں نبی عربی ﷺ سب سے عظیم نبی ہیں ۔اسی طرح ساتھیوںمیں سب سے عظیم اصحاب محمدﷺ کے ہیں اورامت محمدیہ میں سب سے عظمت کے حامل یہی اصحاب ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اللہ نے انھیں لوگوںکی بھلائی کے لیے چن لیا اورخیر امت کالقب کے حقیقی مستحق یہی ہیں، اس کے بعد جوان کے نقش قدم پر چلنے والے ہیں وہ شامل ہیں۔ اس خصوصی شمارے کے اجراء کے جہاں بہت سے مقاصد ہیں وہیں سب سےاہم مقصد لوگوں کوصحابہ کی سیرت سے واقفیت ہی نہیں بلکہ ان کی سیرت وطریقہ کو اپنی زندگی میں نافذ کرنے کا پیغام دیتاہے۔

اس پروگرام میں شیخ سلمان سراجی، شیخ عرفان احمد سراجی،شیخ محمدجاویدسلفی،شیخ محمداجمل رحمانی کے علاوہ کثیر تعدادمیں شہر ومضافات کے لوگ شریک ہوئے۔

بتادیں کہ یہ شمارہ 184؍صفحات پرمشتمل دیدہ زیب سرورق ،خوبصورت کاغذ اور ڈیزائن میں ہے ۔ اس شمارہ میںکل 35؍مضامین،صحابہ کرام کے حوالے سے 9؍منظوم اشعاراور 7؍سات عدد مؤقر شخصیات کے تہنیتی وتبریکی کلمات موجود ہیں۔اسے ماہنامہ الاتحاد ممبئی کے صدردفتر سے حاصل کیا جاسکتاہے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.