تو کیا افسران ڈھونڈھ لیں گے پائلٹ کیلئے دفتر

مسٹر پائلٹ نے وزیراعلیٰ دفتر میں بھی پانچ منزل تک گھوم کر دیکھا لیکن کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔ان سے پہلے کانگریس کے دو نائب وزرائے اعلی کے وقت ایسی

وطن سماچار ڈیسک

جے پور،19دسمبر:راجستھان میں کانگریس کی سرکار بننے کے بعد اب یہاں کے افسروں کیلئے نئے نائب وزیراعلیٰ کیلئے بنگلہ تلاش کرنا ایک سر درد سا ہوگیا ہے۔ ریاست کے افسر نئے نائب وزیراعلیٰ سچن پائلٹ کے لئے ان کے عہدے کے شایان شان دفتر تلاش کرنے میں مصروف کار ہیں اور ابھی تک ان کو کوئی بنگلہ نظر نہیں آرہاہے۔مسٹر پائلٹ نے کل افسران کے کہنے پر سیکریٹریٹ کا دورہ بھی کیاتھا۔لیکن انہیں جگہ پسند نہیں آئی۔ان کیلئے سیکریٹریٹ کی اہم عمارت میں سابق وزیر صنعت کا کمرہ بھی تیار کیاگیا تھا لیکن انہوں نے اسے دیکھنا بھی پسند نہیں کیا۔
مسٹر پائلٹ نے وزیراعلیٰ دفتر میں بھی پانچ منزل تک گھوم کر دیکھا لیکن کوئی فیصلہ نہیں کرسکے۔ان سے پہلے کانگریس کے دو نائب وزرائے اعلی کے وقت ایسی صورت حال پیش نہیں آئی لیکن مسٹر پائلٹ اس بار نائب وزیراعلی کے طورپر زیادہ وزن دار مانا جارہا ہے اس لئے ان کا دفتر بھی ان کے رتبے کے مطابق دیکھنا پڑرہا ہے۔گہلوت حکومت کی کابینہ کی توسیع جلد ہی ہونے والی ہے اور دیگر کئی قد آور کانگریسی لیڈر وزیر بنیں گے۔افسران کے لئے ان کے لئے بھی رتبے کے مطابق دفتر تلاش کرنامشکل ہوگا۔وزیراعلی کا دفتر نئی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ہے اور سابق وزیراعلی وسندھرا راجے سے پہلے مسٹر گہلوت بھی اس میں اپنی مدت کار پوری کرچکے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہوگا کہ آخر سچن پائلٹ کو کون سا بنگلہ اور دفتر پسند آتا ہے جہاں وہ اپنا کام کاج شروع کرتے ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.