مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

سرسید احمد خان کی 202 ویں سالگرہ کی تقریبات آج

نئی دہلی / جے پور: 16 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی اور عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم سرسید احمد خان کی 202 ویں یوم پیدائش 17 اکتوبر 2019 کو جے پور کے پام ہوٹل، اشوک مارگ میں ایک عظیم الشان تقریب کے طور پر منائی جائے گی۔ یہ معلومات کانگریس پارٹی کے رہنما اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر اعظم بیگ نے آج یہاں میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سال 202 ویں یوم پیدائش ہر سال سے خاص ہوگی اور یہ پروگرام ایے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن راجستھان اور سرسید ایجوکیشن فاؤنڈیشن جے پور کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہوگا جس میں ملک کی جانی مانی ہستاں اور سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی اور ان لوگوں کو اعزاز سے نواز جائے گا جنہوں نے اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔

وطن سماچار ڈیسک
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر ڈاکٹر۔ اعظم بیگ

سرسید احمد خان کی 202 ویں سالگرہ کی تقریبات آج


نئی دہلی / جے پور: 16 اکتوبر: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بانی اور عالمی شہرت یافتہ ماہر تعلیم سرسید احمد خان کی 202 ویں یوم پیدائش 17 اکتوبر 2019 کو جے پور کے پام ہوٹل، اشوک مارگ میں ایک عظیم الشان تقریب کے طور پر منائی جائے گی۔ یہ معلومات کانگریس پارٹی کے رہنما اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر اعظم بیگ نے آج یہاں میڈیا کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سال 202 ویں یوم پیدائش ہر سال سے خاص ہوگی اور یہ پروگرام ایے ایم یو اولڈ بوائز ایسوسی ایشن راجستھان اور سرسید ایجوکیشن فاؤنڈیشن جے پور کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہوگا جس میں ملک کی جانی مانی ہستاں اور سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات شرکت کریں گی اور ان لوگوں کو اعزاز سے نواز جائے گا جنہوں نے اپنے اپنے شعبہ میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
اعظم بیگ نے بتایاکہ آج 16 اکتوبر کو ایسوسی ایشن کے صدر ایف کے شیروانی کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں تقریب سے متعلق تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اس میٹنگ میں ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر، گراؤنڈ واٹر سائنسداں ڈاکٹر ناصر خان، نائب صدر میمونہ نرگس، خزانچی مظہر بیگ، سیکرٹری ڈاکٹر۔ اعظم بیگ اور دیگر ممبران موجود تھے۔ ایسوسی ایشن کے مشیراور سبکدوش آئی اے ایس نوکرشاہ جی۔ ایس کشواہا علیگ نے تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے رہنما اصول دیئے۔


 علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدر ڈاکٹر۔ اعظم بیگ نے بتایا کہ ریاست بھر سے تعلیمی اداروں کے نمائندے،اساتذہ کرام اور اے ایم یو کے سابق طلباء سمیت وزراء، ایم ایل اے اورسماجی کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر سرسیدکےتعلیمی افکار اور آج کے ہندوستان کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس پر تقریب کے مہمان خصوصی مسٹر راجہ بابو پنوار، راجستھان ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور مسٹر سنیل شرما اور جیوتی با راؤ یونیورسٹی جے پور کے چانسلر شری نرمل پنوار اپنے خیالات پیش کریں گے۔ ڈاکٹر اعظم بیگ کے مطابق تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے ہنر مندوں کو بھی اعزاز سے نوازا جائے گا۔

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.