مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

روہنگیا متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئی جمعیۃ کا سنسنی خیز الزام

کنچن کنج روہنگیاپناہ گزیں کیمپ میں آتشزدگی، مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر راحت رسانی کام جاری

وطن سماچار ڈیسک

روہنگیا متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئی جمعیۃ کا سنسنی خیز الزام

کنچن کنج روہنگیاپناہ گزیں کیمپ میں آتشزدگی، مولانا ارشدمدنی کی ہدایت پر راحت رسانی کام جاری

 

نئی دہلی 13 مئی :شاہین باغ کے نزدیک کنچن کنج میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تقریباً 55 جھگیاں جل کر خاک ہونے کے نتیجہ جمعےۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علمائے ہند کی ٹیم نے راحت رسانی کا کام شروع کردیا ہے۔

جمعیۃ علمائے ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے روہنگیا پناہ گزینوں کی جھگیوں کے جلنے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جمعےۃ کی ٹیم سے کہا کہ وہ ان کے کھانے پینے کے انتظام کے ساتھ ان کی جھگیاں بنوانے کا فوراً انتظام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا پناہ گزینوں کی جھگیوں کا افسوسناک امر ہے۔ اس سے پہلے بھی ان کی جھگیاں جلائی گئی تھیں۔ مولانا مدنی نے کہاکہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے کہ آخر جھگیاں کیسے جلیں۔