اقلیتی کمیشن نے اپنے بیڑے میں ایک اور فرد کا اضافہ کیا

وطن سماچار ڈیسک

نئی دہلی:دہلی اقلیتی کمیشن نے آج اپنے بیڑے میں ایک اور نئے فرد کا اضافہ کیا ہے ۔کمیشن نے جن مانس سوسائٹی کے میڈیا سیکریٹری اور آزاد صحافی ایس زیڈملک کو ان کی سماجی خدمات کے سبب دہلی اقلیتی کمیشن ، حکومت دہلی کی اپنی ایڈوائزری کمیٹی کا رکن مقرر کیاہے۔ اس موقع پر کمیشن کے چےئر مین ڈاکٹر محمدظفرالاسلام نے ان کو رکنیت نامہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ جہاں کمیشن کی نظر نہیں جاتی ہے،دہلی کمیشن کے بعض ایسے علاقے ہیں جہاں دبے کچلے سماج آج بھی سرکاری اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں اور کمیشن ان کے مسائل سے نابلد ہے۔ کمیشن کو ان کے مسائل کے تئیں صحیح معلومات فراہم کرائیں گے ۔تاکہ انہیں بھی سرکاری منصوبوں اور سہولیات کے تئیں بیداری لائیں گے۔واضح رہے کہ جن مانس سوسائٹی نے جناب ایس زیڈ ملک (صحافی) پر مکمل طورپر اعتماد اور یقین کرکے یہ ذمہ داری دی ہے کیونکہ کمیشن ان کے تئیں ان کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے سوسائٹی کے صدر جناب سید حسن اکبر نے ان کا نام دہلی حکومت کے اقلیتی کمیشن کو پیش کیا تھا، جسے کمیشن نے قبول کیا اور ایس زیڈ ملک (صحافی) کو کمیشن کا ممبر بنایا۔اس موقع پر کمیشن سے رکنیت نامہ قبول کرنے کے بعدجناب ایس زیڈملک نے کمیشن کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اپنے معاشرے کے تئیں سرگرم رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا وعدہ کیا ۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.