بھیم آرمی چیف نے مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی

بھیم آرمی چیف اور آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد نے گزشتہ روز دیر شام جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین الگ کمرہ میں کئی منٹ تک بات چیت ہوئی، حالانکہ کن موضوعات پر یہ گفتگو ہوئی ہے اسے میڈیا سے پوری طرح خفیہ رکھا گیاہے، دونوں جانب سے اس کو محض رسمی ملاقات بتایا گیا ہے۔

وطن سماچار ڈیسک

بھیم آرمی چیف نے مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی

 

بھیم آرمی چیف اور آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندرشیکھر آزاد نے گزشتہ روز دیر شام جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی سے ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں کے مابین الگ کمرہ میں کئی منٹ تک بات چیت ہوئی، حالانکہ کن موضوعات پر یہ گفتگو ہوئی ہے اسے میڈیا سے پوری طرح خفیہ رکھا گیاہے، دونوں جانب سے اس کو محض رسمی ملاقات بتایا گیا ہے۔

 موصولہ تفصیل کے مطابق گزشتہ دیر شام اچانک بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد اپنے ساتھیوں کے ساتھ مولانا سید ارشدمدنی سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچے،جہاں مولانا سید ارشدمدنی نے والہانہ انداز میں ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان تقریباً 15/منٹ تک الگ گفتگو ہوئی،حالانکہ کن موضوعات پر یہ گفتگو کی گئی اسے ظاہر نہیں کیاگیاہے۔ وہیں ملاقات کے بعد چندر شیکھر آزاد کے قریبی لوگوں نے بتایا کہ دبے کچلے، کمزور اور پسماندہ طبقات ایک ساتھ ہیں۔ آج چندر شیکھر آزاد صرف مولانا مدنی سے ملاقات کرنے ان کا آشرواد اور دعائیں لینے آئے تھے، جبکہ چندر شیکھر سے ملاقات کے متعلق جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے بتایا گیاہے کہ ہم کوئی سیاسی لوگ نہیں ہیں۔ چندر شیکھر ملنے آئے تھے اور ملاقات کرکے چلے گئے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ستمبر 2018 میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دیوبند میں ہی ملاقات ہوچکی ہے۔ مولانا سید ارشدمدنی اور بھیم آرمی چیف کے درمیان ہوئی اس تازہ ملاقات کے بعدقیاس آرائیوں کا دور جاری ہے اورلوگ اس کو سیاسی نظریہ سے جوڑکر بھی دیکھ رہے ہیں۔ ادھر بھیم آرمی چیف اور آزاد سماج پارٹی کے بانی چندر شیکھر آزاد نے کارکنان سے اگلے ایک سال تک مزید زور شور کے ساتھ محنت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ ایک سال کی محنت آپ کو اقتدار میں حصہ دار بنانے میں اہم رول ادا کرے گی۔ گزشتہ دیر شام آزاد سماج پارٹی کے دفتر کا افتتاح کرنے دیوبند پہنچے بھیم آرمی چیف چندر شیکھر آزاد کا یہاں کارکنان نے گلپوشی کرکے شاندار انداز میں استقبال کیا۔اس دوران چندر شیکھر آزاد نے کہاکہ آپ لوگوں کی گزشتہ پانچ سال کی محنت نے بھیم آرمی کو بین الاقوامی سطح پر شناخت دلائی ہے، اب اگلے ایک سال تک آزاد سماج پارٹی کے لئے آپ کی اسی انداز اور جذبہ کے ساتھ محنت آپ کو اقتدار میں حصہ دار بنائے گی۔ انہوں نے کہاکہ آج حکومتیں ملک کے آئین کے خلاف غریب مزدور اور پسماندہ و دبے کچلے طبقات کااستحصال کرنے کا کررہی ہے،جسے برداشت نہیں کیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ آئین کی حفاظت ہمارا عہد ہے،جس کے لئے تمام پسماندہ طبقات کو متحد ہونا گا اور اپنی طاقت و شناخت بنانی ہوگی۔ اس دوران انہوں نے پارٹی کے عہدیدان کااعلان کرتے ہوئے روی کانت گوتم اسمبلی حلقہ صدر،چودھری سمے دین کو شہر صدر اور اسمبلی حلقہ سکریٹری کے طورپر عمران بھارتی و چھوٹو راون کو نامزد کیا۔جبکہ اکشے کمار کو تنظیمی سکریٹری بنائے کااعلان کیا۔ اس دوران دیپک بودھ،شوریہ امبیڈکر،روی کانت گوتم اور آشو سمیت دیگر نے اپنے خیالات کااظہارکیا اور پارٹی کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔ اس دوران درجنوں کارکنان موجودرہے۔ 





You May Also Like

Notify me when new comments are added.