Hindi Urdu

مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر پدم شری پروفیسر اخترالواسع کی سعودی ولی عہد سے راشٹر پتی بھون میں ملاقات

اس سے علاقے میں عدم توازن اور عناد و فساد کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ ہندوستان ہر قیمت پراپنے ہمسایوں کے ساتھ امن و امان چاہتا ہے اس لیے پاکستان کو بھی اس کی قدر کرنی چاہیے۔

وطن سماچار ڈیسک

جودھپور :20فروری کو سعودی ولی عہدہز رائل ہائی نیس محمد بن سلمان السعود کے اعزاز میں صدرِ جمہوریہ ہندوستان کی جانب سے دی گئی عشائیہ میں ملک کی چنندہ اور نمائندہ شخصیات کے ساتھ مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے پریسیڈینٹ (وائس چانسلر) پدم شری پروفیسر اخترالواسع کو بھی مدعو کیا گیا۔ اس موقع پر پروفیسر واسع نے سعودی ولی عہد سے کہا کہ وہ اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو یہ سمجھائیں کہ وہ دہشت گردوں کو اپنی سرزمین کا استعمال کسی بھی ملک خاص طور پر ہندوستان کے خلاف نہ کرنے دیں۔ اس سے علاقے میں عدم توازن اور عناد و فساد کی فضا پیدا ہوتی ہے۔ ہندوستان ہر قیمت پراپنے ہمسایوں کے ساتھ امن و امان چاہتا ہے اس لیے پاکستان کو بھی اس کی قدر کرنی چاہیے۔

فوٹو کیپشن :راشٹریہ بھون میں صدرِ جمہوریہ عزت ماب رام ناتھ کووند کی جانب سے دیے گیے عشایئے کے موقع پر سعودی عرب کے ولی عہد ہز رائل ہائی نیس محمد بن سلمان السعود سے ملتے ہوئے پروفیسر اخترالواسع ۔ تصوری میں انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے صدر جناب سراج الدین قریشی بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.