سیاست کا مطلب تخریب کاری نہیں بلکہ ملک کی تعمیر ہے :نواب کاظم علی خان

سرکاری اسکیموں سے عام جنتا کو کوئی فائدہ نہیں :ڈا کٹر ارون کمار، امبیڈکر نیشنل کانگریس پارٹی اور راشٹریہ سمتا پارٹی میں انتخابی مفاہمت،پٹنہ میں عظیم الشان جلسہ کا انعقاد

وطن سماچار ڈیسک

نئی دہلی ؍پٹنہ، 29 اکتوبر (پریس ریلیز ) راشٹریہ سمتا پارٹی اور امبیڈکر نیشنل کانگریس پارٹی میں انتخابی مفاہت کے بعد پٹنہ کے گاندھی میدان میں عظیم الشان جلسہ بعنوان’’گاؤں بچاؤ۔کسان بچاؤریلی کا انعقاد ہوا اور مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں پارٹیوں کے اعلی قائدین نے سیکولر اتحاد کو مضبوط کرنے پر زور دیا ۔اس موقع پرامبیڈکر نیشنل کانگریس پارٹی کے قومی صدر نے کہا کہ ہماری پارٹی ملک کے کئی ریاستوں میں کام کررہی ہے اور الیکشن میں حصہ لے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں آنے کا مقصد صرف اقتدار کا حصول نہیں ہے ،سیاست کا مطلب غنڈا گردی نہیں ہے بلکہ سیاست کا مطلب یہ ہے کہ ملک کے لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ،ملک کی حفاظت کی جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر امبیڈکر نیشنل کانگریس پارٹی کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہوتا تو ہماری پارٹی بھی سیاسی جماعتوں کی طرح رویہ اختیار کرسکتی تھی ۔ بابا بھیم راؤ امبیڈکر کے اصولوں اور قانون کی حفاخت ہمارا مقصد ہے ۔ملک سے غریبی کا خاتمہ اور بھوک مری کے خلاف اعلان جنگ ہے ۔انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ ملک میں امن و آمان برقرار رکھیں اور اتحاد و اتفاق کا ثبوت دیتے ہوئے سیکولر پارٹیوں کے اتحاد کو مضبوط کریں۔آخر میں انہوں نے کہا میں نتیش کمارسے پوچھنا چاہتا ہوں کہ جب گجرات سے بہاریوں کو بھگایا گیا انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا تو وہ خاموش کیوں تھے ؟کیوں نہیں انہوں نے دہلی میں احتجاج درج کرایا ۔آج لاکھوں بھاری گجرات میں اپنا کام کاج چھوڑ کر واپس وطن لوٹ چکے ہیں جن کے پاس کوئی روزگار نہیں ہے ۔کیا نتیش کمار ان نقل مکانی کرنے والوں کو گزارا بھتہ دیں گے۔؟بہار آج بھی وہ ریاست ہے جو سب سے زیادہ آئی اے ایس اور آئی پی ایس دیتا ہے ۔جس کی پورے ہندوستان میں خدمات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہئے کو لیڈران کی حفاظت میں تعینات سیکورٹی اہلکار کو ہٹا کر اس پیسے کو کسانوں کو دیں ۔چونکہ لیڈران سیکورٹی اہلکار کی موجودگی میں نفرت پھیلا رہے ہیں جو ملک کو توڑنے کا کام کررہے ہیں ۔اس سے بہتر ہے کہ وہ اپنی حفاظت کا خود ذمہ لیں تاکہ ملک پر کم بوجھ پڑے اور کسانوں کو فائدہ ہو۔
قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی اتحادی راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کے باغی رہنما جہان آباد سے ممبر پارلیمنٹ ڈا کٹر ارون کمار قومی سمتا پارٹی (سیکولر) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور بہار کی حکومت صرف منصوبوں کا اعلان کرتی ہے لیکن صحیح معنوں میں اس کا نفاذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ صرف ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی اسکیمیں بنتی ضرور ہیں اور دکھاوے کے لئے اس کی تشہیر بھی بہتر طریقے سے کی جاتی ہے۔ لیکن، عام لوگوں کو ان منصوبوں کا فائدہ نہیں مل پا رہا ہے، جس کی وجہ سے گاؤں کی حالت خراب ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اس رویہ سے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اقتدا میں آئے تھے کہ نقل مکانی روکیں گے لیکن ایسا نہیں ہواکیونکہ پلائن روکنے کے لئے کوئی منصوبہ بنایا ہی نہیں گیا ۔اس ریلی میں بہار کے لاکھوں لوگوں نے شرکت کرکے جلسہ کو کامیاب بنایا ۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.