ایک صوفی جو ہمیشہ کیلئے سو گیا-وطن سماچار

صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت کا اظہار تعزیت

وطن سماچار ڈیسک

ایک صوفی جو ہمیشہ کیلئے سو گیا

صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت کا اظہار تعزیت

حیدرآباد 27جون (پریس نوٹ) صدر کل ہند مجلس تعمیرملت جناب سید جلیل احمد ایڈوکیٹ نے ارض دکن کی دو ممتاز شخصیتوں مولانا سید اعظم علی صو فی صدر کل ہندجمعیتہ المشایخ اور مولانا نصیر الدین کے انتقال پر گہرے رنج و ملال کااظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مسلمانان دکن دو مخلص‘ ہمدرد اور ملت کی غمگسار شخصیتوں سے محروم ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ایک تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ مولانا اعظم علی صوفی نے دین کی خدمت میں زندگی گزاری‘ ممدوح کو انگریزی زبان پر بھی کافی عبور تھا اور وہ مختلف مواقع پر انگریزی میں دین کا پیام پہنچایا کرتے تھے۔ حج و عمرہ کے امور پر گہری نظر تھی اور ہزاروں عازمین حج نے ان کی قابلیت اور خدمات سے استفادہ کیا۔ مولانا نصیر الدین نے ملت کی ناموس کی خاطر ناقابل بیان قربانیاں دیں اور سازشوں کا شکار ہوکر قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔  وہ ایک نڈر‘ بے باک اور بے لوث قائد تھے اور کسی صلہ کی تمنا یا سزا کے خوف کے بغیر انہوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی‘ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان دونوں کی خدمات کو قبول فرمائے‘ اسے ذخیرہ آخرت بنائے‘ ان کی بخشش کا ذریعہ بنائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.