Hindi Urdu

ذمہ داروں کو جون تک جماعت اسلامی ذمہ داریاں تفویض کرے گی

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ملی اور ملکی امور کے موجودہ سکریٹری محمد احمد کو خدمت خلق کا نیا انچارج بنایاگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ان کے سر پر اور بھی کئی اہم ذمہ داریاں ہیں۔ جماعت کے ذرائع نے بتایاکہ موجودہ میقات کے لئے عہدوں کی مکمل تقسیم اور ذمہ داریوں کی کلی تفویض جون میں شوریٰ کے ہونے والے اجلاس میں ہوگی۔

وطن سماچار ڈیسک

نئی دہلی، 6مئی:امیر جماعت اسلامی ہندسید سعادت اللہ حسینی نے میقات رواں (اپریل2019ء تا مارچ 2023 کے لیے) قیم جماعت اور نائب امرائے جماعت کے تقررات گزشتہ ماہ کیے تھے، جن کا اعلان بھی ہوچکا تھا۔موصوف نے 3/مئی 2019ء کو مرکزی مجلس شوریٰ سے مشورے کے بعد بعض اہم تقررات کیے ہیں۔ اہم مرکزی اداروں کے صدور اور اہم شعبوں کے سکریٹریز، جن کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، اس طرح ہیں۔

صدرشریعہ کونسل جماعت اسلامی ہند:مولانا سید جلال الدین عمری

صدرمرکزی تعلیمی بورڈ جماعت اسلامی ہند: نصرت علی

ان کے علاوہ جناب محمدعبد الجبار صدیقی،جناب سید عزیز محی الدین،جناب محمد شفیع مدنی،جناب محمداقبال ملا،مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی، ملک معتصم خان، عطیہ صدیقہ، رحمت النساء(کو سکریٹری)،مولانا محمد رضی الاسلام ندوی،محمد احمد،بشر الدین شرقی اورسید محی الدین شاکر بحیثیت مرکزی سکریٹری مقرر کیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی ہند نے اس بار ملی اور ملکی امور کو الگ الگ شعبوں میں تقسیم کردیا ہے۔ جہاں ملی امور کی ذمہ داری ملک معتصم کو دی گئی ہے وہیں ملکی امور کے لئے ابھی تک کسی ایسے شخص کی تلاش جاری ہے جو نہ صرف فعال ہو بلکہ ملکی امور پر اس کی گہری گرفت بھی ہو۔

ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق ملی اور ملکی امور کے موجودہ سکریٹری محمد احمد کو خدمت خلق کا نیا انچارج بنایاگیا ہے۔اس کے ساتھ ہی ان کے سر پر اور بھی کئی اہم ذمہ داریاں ہیں۔ جماعت کے ذرائع نے بتایاکہ موجودہ میقات کے لئے عہدوں کی مکمل تقسیم اور ذمہ داریوں کی کلی تفویض جون میں شوریٰ کے ہونے والے اجلاس میں ہوگی۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.