Hindi Urdu

بھارت۔اے نے 8 وکٹ پر 467 رن بنا کر پہلی اننگ ختم کرنے کا اعلان کیا

وطن سماچار ڈیسک
FILE PHOTO

 

ماؤنٹ مانگانوئی، 17 نومبر : بھارت۔اے نے میزبان نیوزی لینڈ۔اے کے خلاف کھیلے جا رہے پہلے چار روزہ غیرمنظورشدہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو اپنی پہلی اننگز میں آٹھ وکٹ پر 467 رن بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ جواب میں دن کا کھیل ختم ہونے پر نیوزی لینڈ۔اے نے ہفتہ کو کھیل ختم ہونے کے وقت 55 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔ہیمش ردرفورڈ (ناٹ آووٹ 106 رن) اور گلین فلپس (ناٹ آووٹ 13 رن) بنا کر کریز پر جمے ہوئے ہیں۔ میزبان ٹیم کو واحد دھچکا کپتان ول ینگ (49) کے طور پر لگا، جنہیں کرشنپا گوتم نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔
بھارت۔اے کے بڑا اسکور کے بعد بلے بازی کرنے اتری میزبان ٹیم کو ردرفورڈ اور ینگ نے شاندار شروعات دی۔ دونوں سلامی بلے بازوں نے 121 رنوں کی شراکت داری کی اور بھارتی گیند بازوں کو وکٹ کے لئے ترسا دیا۔ دیپک چاہر، محمد سراج، نودیپ سینی کی رفتار کیوی بلے بازوں پر اثر نہیں ڈال سکی۔
اس سے پہلے، بھارت۔ اے نے ہفتہ کو اپنی اننگز 340-5 کے اسکور سے آگے بڑھائی۔ پارتھیو پٹیل نے اپنے کل کے اسکور میں 15 رنز کا اضافہ کیا اور ٹنکر کی گیند پر کلیور کو کے کو کیچ دے کرپویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد وجے شنکر اور گوتم نے بھارت کو 450 رن کے پارپہنچایا۔ دونوں نے ساتویں وکٹ کے لئے 89 رن کی شراکت داری کی۔ گوتم کو ٹنکر نے بولڈ کیا، تبھی بھارت۔اے کے کپتان اجنکیا رہانے نے اننگز کے خاتمہ کا اعلان کر دیا۔ نیوزی لینڈ۔اے کی جانب سے بلیئر ٹنکر سب سے زیادہ کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 22.1 اوور میں 80 رن دے کر سب سے زیادہ چار وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ، ڈگ بریسویل، جیمیسن، وویرکوم اور رویندر کو ایک ایک کامیابی ملی۔

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.