مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

جیت پور میں ضرورتمندوں کے درمیان کپڑے تقسیم کئے گئے

بلال احمد نے بتایاکہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ امیر اور غریب کے مابین جو دوری ہے وہ پاٹی جاسکے۔ہم نے ہمیشہ اپیل کی ہے کہ صاحب خیر لوگ آگے آئیں اور ضرورتمندوں کی مد د کریں تاکہ ان کے بوجھ کو کچھ ہلکا کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ گذشتہ اتوار کو ہم نے آنکھوں کی تفتیش کیلئے کیمپ کا انعقاد کیاتھا اور اس ہفتہ ہم نے کپڑے تقسیم کرنے کے پروگرام کا انعقاد کیا۔ انہوں نے بتایاکہ مجھے خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اس سے مستفیض ہوئے۔ بلال احمد نے بتایاکہ ابھی سردی آرہی ہے جلد ہی ہم کمبل اور دوسری خوردنی اشیاء کا بھی انتظام رب لم یزل کی مدد سے کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ایسے دور میں جب کہ سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مندی دستک دے چکی ہے۔ ملک کی دولت صرف دو لوگوں کے ہاتھوں میں سمٹ گئی ہے اور غریبی اور بے روزگاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ جس حد تک بھی لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہے کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ٹیم کے دوسرے احباب کے مشکور وممنون ہے کہ جنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد میں ان کا تعاون کیا۔

وطن سماچار ڈیسک

جیت پور میں ضرورتمندوں کے درمیان کپڑے تقسیم کئے گئے

نئی دہلی،13اکتوبر: سوشل الائنس ٹرسٹ کے چیئرمین او رکانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر بلال احمد کی جانب سے آج جیت پور پارٹii میں غریب اور مستحق افراد کے لئے کپڑوں کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ضرورتمندوں کے مابین کپڑے تقسیم کئے گئے اور ان کی دکھ کو بانٹنے کی کوشش کی گئی۔ بلال احمد نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ تقریباًہر ماہ وہ اس طرح کا ایک پروگرام اپنے علاقہ میں کرتے ہیں تاکہ اس کے ذریعہ مستحق افراد کی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ اس کو میڈیا میں دینے کا قطعی یہ مقصد نہیں ہے کہ اس کی تشہیر کی جائے بلکہ ہماری کوشش یہ ہے کہ اس سے لوگوں کو حوصلہ ملے اور صاحب خیر لوگ آگے آئیں اور اس طرح کے پروگرام کا انعقاد کریں تاکہ ضرورتمندوں کی مدد کی جاسکے۔

 بلال احمد نے بتایاکہ ہماری ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ امیر اور غریب کے مابین جو دوری ہے وہ پاٹی جاسکے۔ہم نے ہمیشہ اپیل کی ہے کہ صاحب خیر لوگ آگے آئیں اور ضرورتمندوں کی مد د کریں تاکہ ان کے بوجھ کو کچھ ہلکا کیا جاسکے۔ انہوں نے بتایاکہ گذشتہ اتوار کو ہم نے آنکھوں کی تفتیش کیلئے کیمپ کا انعقاد کیاتھا اور اس ہفتہ ہم نے کپڑے تقسیم کرنے کے پروگرام کا انعقاد کیا۔ انہوں نے بتایاکہ مجھے خوشی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ اس سے مستفیض ہوئے۔ بلال احمد نے بتایاکہ ابھی سردی آرہی ہے جلد ہی ہم کمبل اور دوسری خوردنی اشیاء کا بھی انتظام رب لم یزل کی مدد سے کریں گے۔ انہوں نے بتایاکہ ایسے دور میں جب کہ سرکار کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مندی دستک دے چکی ہے۔ ملک کی دولت صرف دو لوگوں کے ہاتھوں میں سمٹ گئی ہے اور غریبی اور بے روزگاری میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہورہا ہے۔ہماری کوشش ہے کہ جس حد تک بھی لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہے کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی ٹیم کے دوسرے احباب کے مشکور وممنون ہے کہ جنہوں نے اس پروگرام کے انعقاد میں ان کا تعاون کیا۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.