پلاسٹک بوٹل کی مینوفیکچرنگ کیسے کریں؟

نئی دہلی۔ ’رفاہ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ جوکہ جماعت اسلامی ہند کے تحت اقلیتوں میں تجارتی شعور بیدار کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے، نے 29 جولائی کو ایک آن لائن ویبنار کا انعقاد کیا جس کا عنوان ” پلاسٹک بوتل مینوفیکچرنگ کی شروعات کیسے کریں؟تھا۔ اس پروگرام میں ملک اور بیرون ملک کے مختلف اطراف سے 115 افراد نے شرکت کی۔قابل ذکر ہے کہ ’رفاہ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ نے لاک ڈآؤن کے دوران آن لائن ویبنار سیریز کا آغاز کیا تھا جس کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔دو سیریز کا ’رفاہ“کے ذریعہ تعارف کرایاجا چکاہے۔ان میں سے ایک اسٹارٹ اپ کو فروغ دینے کے لئے ’ اسٹارٹ اپ بزنس سیریز‘ اور دوسرا موجودہ کاروباری افراد اپنے کاروبار کو کیسے فروغ دیں پر ”اسکیل اپ بزنس سیریز“ تھا۔ اسٹارٹ اپ سیریز میں ’رفاہ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘ نے لوگوں کو بتایا کہ وہ کسی مخصوص انڈسٹری میں اپنے بزنس کی ابتدا کیسے کریں۔اس سلسلے میں مندرجہ ذیل عناوین پر رہنمائی کی گئی:

وطن سماچار ڈیسک

٭ اسٹارٹ اپ کیسے کریں (افتتاحیہ تقریر)
٭بیکری بزنس کیسے شروع کریں (دو تقریر)
٭ سبزیاں اور سمندری فوڈ پروسیسنگ کا آغاز کیسے کریں (دو تقریریں)
٭ پری پرائمری اور سکنڈری اسکول کا آغاز کیسے کریں  (ایک تقریر)
 ٭ڈائری پروڈکٹ  /آئس کریم پلانٹ وغیرہ کیسے شروع کریں (ایک تقریر)
٭کولڈ اسٹوریج بزنس کیسے شروع کریں (ایک تقریر)
٭ پلاسٹک انڈسٹری کی شروعات کیسے کریں (ایک تقریر)
٭ بکری کا  فارم (بکری پالن) کی شروعات کیسے کی جائے (ایک تقریر)
٭ پلاسٹک بوتل مینوفیکچرنگ کی ابتدا کیسے کی جائے۔
  اس موقع پر  افتتاحی  کلمات جناب صلاح الدین احمد (نیشنل ایڈمن برائے ’رفاہ چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری‘) اور تعارفی کلمات انجینئر محمد اسحاق ( مینیجنگ ڈائریکٹر آف پلاسٹک انجینئرنگ کمپنی)  نے کہے۔پروگرام میں مباحثے کے دوران بجٹ، انفراسٹرکچر، مشینریز، خام میٹریل اور ضروری لائسنس کے بارے میں بات ہوئی جوکہ اسٹارٹ اپ کے لئے لازمی ہیں۔نیز اس بزنس میں منافع کی حد کیا ہونی چاہئے پر روشنی ڈالی گئی۔تقاریر مکمل ہونے کے بعد  شرکاء  نے انوسٹمنٹ ریٹرن پر سوالات پوچھے جس کا جواب جناب اسحاق نے تسلی بخش دیا۔ اس ویبنار کو گوا چیپٹر کے کوآرڈینیٹر جناب انور خان نے منعقد کیا تھا۔ اختتام پر جناب صلاح الدین نے حاضرین اور مقررین اور ذمہ داروں کا شکریہ ادا کیا گیا۔(رفاہ چیمبر آف کامرس سے اگر آپ استفادہ کرنا چاہتے ہوں تو جناب صلاح الدین صاحب سے اس نمبر پر رابطہ کریں:9322062444)۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.