چاند محمد کے اہل خانہ سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے

فاونڈیشن نے پریشان حال فیملی کی مکمل مدد کے لیے کا ہاتھ بڑے بڑھاتے ہوئے اسکول جانے والی چاند کی تینوں بہنوں اور چاند محمد کی مکمل تعلیم کا خرچ اٹھانے کا اعلان کیا ساتھ ہی والدہ کے علاج کا بندوبست جن کو تھائرائڈ کی بیماری ہے اور چاند محمد کے بڑے بھائی محمد ثاقب کو ریڈیمیڈ کپڑوں کی دوکان کھلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی جسے ایک ماہ کے درمیان ہی پورا کر دیا ہے ۔ اس طرح فاونڈ یشن نے چاند محمد کی فیملی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے ۔

وطن سماچار ڈیسک

چاند محمد  کے اہل خانہ  سے کیا اپنا وعدہ پورا کیا ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے  

 

 

نئی دہلی : (   پریس ریلیز)  ہیومن ویلفیر فاونڈیشن نے سیلم پور کے نوجوان چاند محمد  کے اہل خاانہ سے ایک ماہ قبل کیا اپنا وعدہ پورا کیا  انہیں روزگارسے جوڑنے کے لیے چاند کے بڑے بھائی محمد ثاقب کو جنوب مشرقی دہلی کے کرشنا نگر میں سامان سمیت فینسی سامان کی ایک دوکان کھول کر دیا یے۔ ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کے جنرل سیکریٹری ٹی عارف علی نے  آج اس دوکان کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ فاونڈیشن کے قیام کا بنیادی مقصد ضرورت مندوں کے ساتھ  کھڑا ہونا ہے ، چاند محمد کے اہل خانہ کی مدد اسی کوشش کی ایک کڑی ہے ، ہم کمزور طبقات کو با اختیار بنانا چاہتے ہیں تاکہ آئندہ وہ بھی دوسروں کی مدد کر سکیں۔  

گزشتہ ماہ فاونڈیشن کو  جب یہ پتہ چلا کہ چاند محمد نے لاک ڈاون کی وجہ سے پیدا مالی دشواریوں کے سبب حالات سے پریشان ہو کر اپنے گھر والوں کو  بنا بتائے اپنی جان کی پروا کیے  بنا لوک نائک اسپتال کے کورونا وارڈ میں مرنے والوں کو شمسان اور قبرستان پہونچانے کی نوکری کر لی   ہے تو  یہ خبر سننے والوں کے پاوں تلے زمین کھسک گئی تھی۔ فاونڈیشن کی ٹیم نے اگلے روز چاند محمد کے گھر والوں سے ملکر ان کی مکمل مدد کی یقین دیانی کرائی تھی ،    

فاونڈیشن نے پریشان حال فیملی کی مکمل مدد کے لیے کا ہاتھ بڑے بڑھاتے ہوئے اسکول جانے والی چاند کی تینوں بہنوں اور چاند محمد کی مکمل تعلیم کا خرچ اٹھانے کا اعلان کیا ساتھ  ہی والدہ کے علاج کا بندوبست جن کو تھائرائڈ کی بیماری ہے اور چاند محمد کے بڑے بھائی محمد ثاقب کو ریڈیمیڈ کپڑوں کی دوکان کھلوانے کی یقین دہانی کرائی تھی  جسے ایک ماہ کے درمیان ہی پورا کر دیا ہے ۔ اس طرح فاونڈ یشن نے چاند محمد کی فیملی کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کی کوشش کی ہے ۔


You May Also Like

Notify me when new comments are added.