Hindi Urdu

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

حج اور عمرہ کے خواہمشند حضرات کیلئے بڑی خبر

حج وعمرہ اور زیارت کے پیکیج کیلئے ایک ہی جگہ جمع ہوئے سینکڑوں ٹورس آپریٹرس ممبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا دوسرا اسلامک ٹریول مارٹ زائرین کو سعودی عرب لانے لے جانے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں ٹورس اینڈ ٹریول آپریٹرس کام کر رہے ہیں یہ آپریٹرس زائرین کو تمام سہولیات کے ساتھ کفایتی پیکج بھی مہیا کراتے ہیں۔ اسلامک ٹریول مارٹ حجاج اور زائرین کو بہتر سہولیات اور کفایتیں پیکیج مہیا کرانے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ اسلامک ٹریول مارٹ کے انعقاد میں الخالد ٹورس اینڈ ٹریولس نے لیڈ رول ادا کیا ہے جبکہ ایٹلس عمرہ بزنس ان کا معاون ہے۔ اسلامک ٹریول مارٹ میں حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

وطن سماچار ڈیسک

حج اور عمرہ کے خواہمشند حضرات کیلئے بڑی خبر

حج وعمرہ اور زیارت کے پیکیج کیلئے ایک ہی جگہ جمع ہوئے سینکڑوں ٹورس آپریٹرس

 ممبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوا دوسرا اسلامک ٹریول مارٹ

 نئی دہلی،08اکتوبر: ہندوستان آبادی کے حساب سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے جہاں پر مسلمانوں کی آبادی 189 ملین سے بھی زیادہ ہے۔ شاید اسی لیے ہندوستان سے بڑی تعداد میں مسلمان سعودی عرب کے مکہ شہر حج مبارک کے لیے تشریف لے جاتے ہیں اس کے ساتھ مدینہ منورہ میں واقع حضور پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی روزہ کی بھی زیارت کرنے کے لیے بھی یہاں سے مسلمان جاتے ہیں ساتھ ہی عمرہ کرنے کی نیت سے بھی ہر سال تقریباً چھ لاکھ مسلمان سعودی عرب کا سفر کرتے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہندوستانی عازمین اور زائرین کو مقدس سفر میں سہولیات فراہم کرانے کے لیے ملک کی اقتصادی دارالحکومت ممبئی میں دوسرے اسلامک ٹریول مارٹ کا انعقاد کیا گیا ہے یہ اسلامک ٹریول مارٹ ممبئی کے ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا گیا ہے۔دو روزہ اس ایکسپو میں خصوصی طور سے ملک بھر کے ٹریولس ایجنٹ کو مدعو کیا گیا ہے۔

 

اسلامک ٹریولس مارٹ میں ملک بھر میں کام کرنے والی ٹورس اینڈ ٹریول آپریٹروں کو جو کی حج وعمرہ اور زیارت کے ساتھ ساتھ حلال اسلامک ٹورس پیکج بیچنے کا کام کرتے ہیں، انہیں ایک جگہ جمع کرنے کا کام کیا گیا ہے اسلامک ٹریول مارٹ کے لیے ممبئی کا انتخاب اس لیے بھی کیا گیا ہے کیونکہ ممبئی سے سعودی عرب کے لیے آنا جانا کافی آسان اور سستا ہے اس کے علاوہ ممبئی حج وعمرہ اور زیارت کے لیے کام کرنے والے ٹورس آپریٹرس کا ہب بھی بن گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ہندوستان سے ہر سال بڑی تعداد میں عازمین حج سعودی عرب کے لیے روانہ ہوتے ہیں اس سال تقریبا دو لاکھ ہندوستانی مسلمانوں نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جس میں 60 ہزار عازمین ٹورس آپریٹرس کے ذریعہ حج کرنے کے لئے گئے تھے اس کے ساتھ ہی ہر سال تقریباً 6 لاکھ ہندوستانی زائرین عمرہ کرنے کی نیت سے سعودی عرب جاتے ہیں۔

 

 زائرین کو سعودی عرب لانے لے جانے کے لیے ملک بھر میں بڑی تعداد میں ٹورس اینڈ ٹریول آپریٹرس کام کر رہے ہیں یہ آپریٹرس زائرین کو تمام سہولیات کے ساتھ کفایتی پیکج بھی مہیا کراتے ہیں۔ اسلامک ٹریول مارٹ  حجاج اور زائرین کو بہتر سہولیات اور کفایتیں پیکیج مہیا کرانے میں اہم رول ادا کر رہا ہے۔ اسلامک ٹریول مارٹ کے انعقاد میں الخالد ٹورس اینڈ ٹریولس نے لیڈ رول ادا کیا ہے جبکہ ایٹلس عمرہ بزنس ان کا معاون ہے۔ اسلامک ٹریول مارٹ میں حج کمیٹی آف انڈیا اور ریاستی حج کمیٹی کے ذمہ داروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.