
Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.
سوشیل میڈیا ‘ڈیجیٹل مارکٹنگ اور انٹرویو کی قابلیت کی مفت ٹریننگ
امیدوراوں کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا : صدر مائینارٹیز کمیٹی ایس زیڈ سعید کا بیان
حیدرآباد21 جنوری ( پریس نوٹ ) آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائینارٹیز کمیٹی کی جانب سے سوشیل میڈیا ‘ڈیجیٹل مارکٹنگ اور انٹرویو کی قابلیت و اہلیت پیدا کرنے کے گر سکھانے کے لئے دو روزہ فری ٹریننگ کا انعقاد عمل میں آیا جس سے امیدواروں کی کثیر تعداد نے استفادہ کیا ۔ صدر کمیٹی جناب ایس زیڈ سعید نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بتایا کہ خود کماؤ خود کھاؤ پروگرام کے تحت اس ٹریننگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ بشیر باغ میں موٹیویشنل اسپیکر مسٹر شیخ محمد عامر ‘ مسٹر ویوک اور مس روبینہ ( انچارج ) اور مہدی پٹنم میںمسٹر محمد ناصر نے لیکچرز دیئے۔ اس ٹریننگ کے بعد دلچسپی رکھنے والوں کے لئے دو ماہی کورسس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ جناب سعید نے بتایا کہ اس دوروزہ ٹریننگ کے دوران امیدواروں کو جاب کے لئے انٹرویو میں مہارت کے گر بھی سکھائے گئے اور بیرون ملک تعلیم کے مواقع اور امکانات سے واقف کروایا گیاجس سے نوجوانوں کو بڑی مدد ملی۔۔کمیٹی گزشتہ 15سال سے خود روزگار کے لئے شعور بیدار کررہی ہے اور اس سلسلہ میں اس نے کئی پروگرام منعقد کئے ۔ مستقبل میں پکوان او رکیٹرنگ کی کلاسس کے علاوہ فیشن ٹیکنالوجی اور بیوٹی پارلر کی ٹریننگ بھی دی جائے گی۔ نوجوانوں نے اس پروگرام سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ کمیٹی بہت جلد دوسرے ٹریننگ پروگراموں کا اعلان کرے گی۔