بریکنگ نیوز

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

جانئے کہاں مسلمانوں نے وزیر داخلہ کی صحتیابی کیلئے دعاکی ؟

حضرت خواجہ نظام الدین اولیا ء میں وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام امت شاہ جی جلد ی صحتیاب ہو کر وزیر اعظم کی قیادت میں ملک وشہریوں کی ترقی کیلئے مزید خدمت انجام دیں گے: عرفان احمد

وطن سماچار ڈیسک

جانئے کہاں مسلمانوں نے وزیر داخلہ کی صحتیابی کیلئے دعاکی ؟

حضرت خواجہ نظام الدین اولیا ء میں وزیر داخلہ امت شاہ کی صحت وتندرستی کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام

امت شاہ جی جلد ی صحتیاب ہو کر وزیر اعظم کی قیادت میں ملک وشہریوں کی ترقی کیلئے مزید خدمت انجام دیں گے: عرفان احمد

نئی دہلی،15ستمبر(نامہ نگار): بھاجپا کے اقلیتی مورچہ کے قومی نائب صدر محمد عرفان احمد کی قیادت میں ایک ٹیم نے سلطان المشائخ خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاعلیہ الرحمہ کی بارگاہ میں حاضر ہوکر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی صحتیابی اور عمر درازی کی دعا۔آج یہاں درگاہ شریف کے سجادہ نشین پیرجی سید غلام ناظم علی نظامی نے پہلے طوطئی ہند خواجہ امیر خسروکی درگاہ میں دعا کرائی،اسکے بعد خواجہ محبوب الہی رحم? اللہ تعالی علیہ کے روضہ مبارک میں پیش ہوئے اور امت شاہ جی کی صحت وتندرستی کیساتھ ملک میں امن وبھائی چارگی کیلئے دعا کرائی۔اس موقع پر بی جے پی کے مائنارٹی مورچہ کے سربراہ عرفان احمد نے بتایا کہ آج زریں بخش حضرت نظام الدین کی درگاہ آئے ہیں اور ہم نے امت بھائی شاہ جی کی جلدی صحتیابی وعمر درازی کی دعا کی ہے،لہذاہم امید کرتے ہیں کہ امت شاہ صاحب کی جلد طبیعت میں بہتری ہو گی،نیز موصو ف آگے مزید وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ملک کی ترقی شہریوں کی فلاح وبہبودگی کیلئے خدمت انجام دیں گے،تاہم ملک’آتما نربھر بھارت‘ کیلئے گامزن ہے۔مسٹر عرفان نے مزید کہاکہ دراصل یہ وہ دربار ہیں جوفردکسی بھی مذہب ومسلک سے تعلق رکھنے والا ہو،یہاں اسکی دعا یا تمنارب العالمین کبھی رد نہیں کرتا ہے،البتہ اسی لئے ہم نے یہاں پہنچ کربھائی امت شاہ کیلئے خصوصی دعا کی ہے۔اس دوران احسان خان اور سرفراز علی ،سلطان الا ولیاء خواجہ سید محمد نظام الدین اولیاء کی بارگاہ میں امت شاہ جی کی صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے بی جے پی رہنما محمدعرفان احمد، کاشف علی نظامی، غلام نظامی، محمد فرید علی نظامی ودیگرموجود رہے

You May Also Like

Notify me when new comments are added.