بریکنگ نیوز

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ملک میں پہلے فری آن لائن جاب میلہ کا انعقاد

تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ملک میں پہلے فری آن لائن جاب میلہ کا انعقاد مختلف علاقوں سے سینکڑوں امیدواروں کی شرکت ۔ ایس زیڈ سعید کا اعلان

وطن سماچار ڈیسک

یہ کرنے والا کام ہے ،جسے کوئی نہیں کررہا ہے ،لیکن یہ مخلص لوگ کر رہے ہیں

تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے ملک میں پہلے فری آن لائن جاب میلہ کا انعقاد

مختلف علاقوں سے سینکڑوں امیدواروں کی شرکت ۔ ایس زیڈ سعید کا اعلان

حیدرآباد  21  اگست  ( پریس نوٹ )  آل انڈیا اسمال اسکیل انڈسٹریز مائنارٹیزکمیٹی کی جانب سے تعلیم یافتہ بیروزگار نوجوانوں کے لئے  ملک میں پہلی مرتبہ تین دن کا فری آن لائن جاب میلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک بھر سے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ صدر کمیٹی جناب ایس زیڈ سعیدنے بتایا کہ اس سیشن سے قبل امیدواروں کو  انٹرویو کاسامنا کرنے کے قابل بنانے کے لئے مس روبینہ میدھانی کی سرکردگی و نگرانی میں ضروری ٹریننگ فراہم کی گئی۔ امیدواروں کے لئے یہ ٹریننگ کافی سود مند ثابت ہوئی۔ انہو ں نے بتایا کہ اس میلہ کے لئے کمیٹی کو سینکڑوں درخواستیں وصول ہوئیں لیکن اہلیت ‘ قابلیت اور تجربہ کی بنیاد پر ان کو شارٹ لسٹ کیا گیا ۔ ان میں سے اکثر امیدواروں کو کارپوریٹ اداروں میں انٹرویو کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں‘  چنانچہ ان کو تین دن تک فری کونسلنگ فراہم کی گئی اور ان کو انٹرویو ٹیکنیکس‘ روزگار کے مواقع اور روزگار کے حصول کے طریقوں سے واقف کروایا گیا۔ کمیٹی نے بیروزگاروں کو روزگار سے جوڑنے کے لئے خو دکماؤ خود کھاؤ اسکیم کے تحت یہ پروگرام منظم کیا ۔ ا میدواروں پر واضح کیا گیا کہ کمیٹی کی خدمات بلامعاوضہ ہیں اور ان کو جو ملازمت ملے گی اس کے لئے کمیٹی پر کوئی ذمہ داری نہیں ہوگی بلکہ امیدوار اور کمپنی ذمہ دار رہیں گے۔ یہ جاب میلہ جی ایم آر‘ سیٹ ون‘ کنڈوئنٹ آر اینڈ ڈی‘ فرانکو فائل فرنچ اور سونینا مینیجمنٹ کنسلٹنسی کے اشتراک سے منظم کیا گیا۔ جناب سعید نے بتایا کہ اس پروگرام کی کامیابی کے بعد کمیٹی بہت جلد فیشن ڈیزائننگ اور بیوٹیشین کورسس شروع کرے گی ‘ جس سے استفادہ کے خواہشمند امیدوارواٹس ایپ نمبر 98499 32346  پر اپنا بائیو ڈاٹا روانہ کرتے ہوئے رجسٹریشن کروالیں۔ کورس زوم ویبنار پر چلایا جائے گا۔ کورس کے اوقات سے رجسٹرڈ امید واروں کو ان کے واٹس ایپ پر واقف کروادیا جائے گا۔کمیٹی نے اس سے پہلے ڈیجیٹل آن لائن کورس منظم کیا تھا ‘

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.