مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ پی ایچ ڈی ریسرچ سوپروائزرمنتخب

وطن سماچار ڈیسک

پریس ریلیز :آکولہ(اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر محمد راغب ڈاکٹرمحمد طالب دیشمکھ صدر شعبہ اردو جی ایس سائنس ،آرٹس اینڈ کامرس کالج،کھام گائوں ضلع بلڈانہ مہاراشٹر میںکو حال ہی میں سنت گاڑگے بابا امرائوتی یونیورسٹی ، امرائوتی کی جانب سے پی ایچ ڈی اردو ریسرچ گائیڈ نامزد کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ اب طلباء کو پی ایچ ڈی اردو تحقیق میں بحیثیت نگران رہبری کریں گے۔ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ پچھلے ۱۵ سال سے جی ایس کالج کھام گائوں میں درس و تدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ سابق صدر شعبۂ اُردو جی ایس کالج کھام گائوں ڈاکٹر محمد طالب محمد موسیٰ دیشمکھ کے صاحبزادے ہیں۔ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کی ابتدائی تعلیم لوہارہ اور ہائی اسکول انجمن ہائی اسکول شیگائوں میں مکمل کرنے کے بعد جونیئر سے بی اے تک کی تعلیم جی ایس کالج کھام گاوں میں حاصل کی۔ ایم اے اردو وی ایم وی کالج امرائوتی ، اور بی ایڈ کے ایم اصغر حسین آکولہ سے مکمل کیا۔ اس کے بعد امرائوتی یونیورسٹی امرائوتی سے ڈاکٹر آف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) کی گراں قدر ڈگری حاصل کی۔ آپ کے تحقیق کا موضوع ’’مہاراشٹر میں اردو ڈرامہ ‘‘تھا۔ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ ایک سال ڈی ایڈ کالج کنجہرا تعلقہ کھام گائوں میں بطور پرنسپل مامورتھے۔ اس کے بعد جی ایس کالج کھام گاوں میں بطور لیکچرار تقرری ہوئی۔ تاحال اسی کالج میں صدر شعبۂ اردو کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ سنہ۲۰۱۴ ء سے سہ ماہی ــــ’’عالمی اُردو ادب‘‘ اور سہ ماہی ’’اسکالر س امپیکٹ ‘‘ کے مدیر اعلیٰ کے طور پر ادارتی ذمہ داری سنبھال رہے ہیںاور ان کی کتابیں بھی منظر عام پر آچکی ہے۔ ڈاکٹر راغب مقامی اور عالمی رسالوں کی مجلس ادارت میں شامل ہیں۔ اور مختلف جامعات کے پی ایچ ڈی ممتحن کے طور پر کام انجام دے رہے ہیں۔ قومی اور عالمی رسائل و جرائدمیں ان کے تحقیقی مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں اور انھوں نے کئی عالمی اور قومی سیمینار اور کانفرنس میں شرکت کر اپنے تحقیقی مقالات پیش کیے۔ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ بیک وقت ایک استاد، مدیر، محقق، صحافی،ڈرامہ نگار ، کے طور پرجانے جاتے ہیں۔ شعبۂ اردو جی ایس کالج کی جانب سے اپیل کی گی ہے اگر کوئی خواہش مند طالب علم پی ایچ ڈی کرنا چاہتا ہے تو صدر شعبۂ اردو سے موبائل نمبر ۔09422926544  پر رابطہ کریں۔ ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ کو پی ایچ ڈی گائیڈ منتخب کیے جانے پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ڈی ایس تلونکر، کالج کے صدر ڈاکٹر سوبھاش بوبڑے، سیکریٹری ڈاکٹر پرشانت بوبڑے، نائب صدر جناب اشوک جھن جھن والا، اور کالج انتظامیہ کے دیگر اراکین اور کالج کے ساتھی اساتذہ اور طالب علموں نے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ شعبۂ اردو اسی طرح دن دوگنی رات چوگنی ترقی کے مراحل طے کرتا رہے ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ نے بتایا کہ جلد ہی جی ایس کالج میں پی ایچ ڈی کے لیے ریسرچ سینٹر کا قیام عمل میں آنے جارہا ہے۔ ریسرچ سینٹر کے قیام کے بعد ایم اے اردو پیٹ انٹرنس امتحان پاس ہونے والے طالب علم پی ایچ ڈی میںداخلے کے لیے اہل ہونگے۔ ایم فل اور نیٹ امتحان کامیاب طالب علم کو پیٹ امتحان میں چھوٹ دی گی ہے۔ وہ براہ راست داخلہ کے لیے اہل ہیں۔ مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر محمد راغب دیشمکھ سے رابطہ کریں۔

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.