پروفیسر شکیل صمدانی کے انتقال پر ڈاکٹر دلشاد کا ریاض سے جذباتی پیغام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!ملک میں کورونا وبائی مرض کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہونے والوں کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ اس دوران علمی شخصیات کا تیزی سے اٹھایا جانا ملک اور قوم کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔ آج ہی خبر ملی ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد شکیل احمد صمدانی صاحب کا بھی انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ موصوف میں قوم وملت کا درد اور لوگوں کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے لوگوں کے فلاح وبہبود کے کاموں کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ ان کے انگریزی، ہندی اور اردو میں مضامین کثرت سے اخباروں میں شائع ہوتے رہتے تھے۔ ٹی وی چینل پر بھی آپ ڈبیٹ میں شرکت کرکے حق بات کہنے کی جراء ت فرماتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کا باغیچہ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان (بیوی، بیٹا، دونوں بیٹیوں اور دیگر رشتہ داروں) کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمینڈاکٹر دلشاد احمد، ریاض (سعودی عرب)

وطن سماچار ڈیسک

پروفیسر شکیل صمدانی کے انتقال پر ڈاکٹر دلشاد کا ریاض سے جذباتی پیغام 

आखिर क्यों वतन समाचार को आप के सहयोग की ज़रूरत है?

 


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!ملک میں کورونا وبائی مرض کی وجہ سے دنیا سے رخصت ہونے والوں کا سلسلہ برابر جاری ہے۔ اس دوران علمی شخصیات کا تیزی سے اٹھایا جانا ملک اور قوم کے لئے اچھی خبر نہیں ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔ آج ہی خبر ملی ہے کہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں قانون فیکلٹی کے ڈین پروفیسر محمد شکیل احمد صمدانی صاحب کا بھی انتقال ہوگیا ہے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ موصوف میں قوم وملت کا درد اور لوگوں کی خدمت کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ انہوں نے لوگوں کے فلاح وبہبود کے کاموں کے لئے اپنی زندگی وقف کردی تھی۔ ان کے انگریزی، ہندی اور اردو میں مضامین کثرت سے اخباروں میں شائع ہوتے رہتے تھے۔ ٹی وی چینل پر بھی آپ ڈبیٹ میں شرکت کرکے حق بات کہنے کی جراء ت فرماتے تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو جنت کا باغیچہ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان (بیوی، بیٹا، دونوں بیٹیوں اور دیگر رشتہ داروں) کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمینڈاکٹر دلشاد احمد، ریاض (سعودی عرب)

You May Also Like

Notify me when new comments are added.