مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

جامعہ کے شعبہ ٹورزم اینڈ ہوسپٹالٹی میں اسٹوڈنٹ انڈکشن پروگرام کا انعقاد

وطن سماچار ڈیسک

 جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبہ ٹورزم اینڈ ہوسپٹالٹی مینجمنٹ نے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی)، وزارت  برائے انسانی وسائل کی ترقی (ایم ایچ آر ڈی) کے مشورے کے مطابق، اسٹوڈنٹ انڈکشن پروگرام کا آغاز کیا۔ اس کا اہتمام اساتذہ اور طلبہ نے شعبہ کے سربراہ پروفیسر (ڈاکٹر) نمت چوہدری کی سربراہی میں کیا۔
 یہ پروگرام دکشا آرمبھ کے نام پر جاری رہنما خطوط پر غور کرنے کے لئے منعقد کیا گیا تھا، جس میں شعبے کے سر براہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کی تاریخ، وائس چانسلر پروفیسر (ڈاکٹر) نجمہ اختر کے وژن اور طلباء کے لئے جاری ان کے پیغام کی بابت تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹور اور ٹورزم میں حالیہ رجحانات اور طلباء کے لئے اس میں مواقع اور امکانات کے بارے میں بھی بتایا۔ شعبہ کے مختلف پروگراموں جیسے سرٹیفکیٹ، ڈپلومہ، انڈر گریجویٹ، پوسٹ گریجویٹ، ایگزیکٹو پروگرام اور پی ایچ ڈی اور شعبہ کی دیگر سر گرمیوں کے بارے میں بھی انھوں نے معلومات فراہم کیں۔  
سینئر طلباء نے نئے طلبا کا خیرمقدم کیا وہیں راجن سہگل، چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسو سی ایشن آف انڈیا، شیف۔ راجیو گوئل، انڈیا فوڈ ٹور اور ایز مائی ٹرپ کے دانش کلام نے طلباء کو اس میدان میں ملازمت کے مواقع اور ٹورزم میں کیئریر کے امکانات کے بارے میں طلباء کو بتایا۔ 
اس موقع پر طلباء نے مختلف تعلیمی اور ثقافتی پروگرام پیش کئے جس میں مکالمہ، رقص اور ڈرامہ و نکڑ ناٹک وغیرہ شامل قابل ذکر ہے۔ اس موقع پر، پروفیسر (ڈاکٹر) نمت چوہدری، ایچ او ڈی، ڈاکٹر نصرت یاسمین، اسسٹنٹ پروفیسر اور طلبہ کے مشیر، محترمہ سدھا چندرا، کنسلٹنٹ اور ڈاکٹر شیوتا چندر موجود تھے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.