دہلی وقف بورڈ: اماموں کی تنخواہ نہ ملنے کا اصلی گنہگار کون؟ مولانا عارف قاسمی نے جاری کیا بیان

دہلی کی مختلف مساجد سے تشریف لائے دہلی وقف بورڈ کے اماموں نے بورڈ کے ممبران جناب حمال اختر و چودھری شریف صاحبان سے ملاقات کی اور اپنی تمام پریشانیوں کو گنواتے ہوئے کہا کہ پچھلے پانچ مہینوں سے تنخواہیں نا ملنے کے عوض ہمیں سب سے زیادہ گھریلو اخراجات میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

وطن سماچار ڈیسک

اسکے علاوہ بہت سے امام اپنی فیملی کے ساتھ کرایوں پر رہتے ہیں مکان مالک ہر مہینے آکر تقاضا کرتے اور کہتے ہیں کہ یا تو کرایہ دو نہیں تو ہمارا مکان خالی کردو

بہت سی مساجد وقف بورڈ کی ایسی ہیں جہاں پر نا ناشتہ کا انتظام ہے اور نا ہی کھانے کا

یہ تمام باتیں ممبران حضرات نے سنی اور کہا کہ بہت جلد ان شاءاللہ اسپر عمل کیا جائے گا اور ہم لوگ ایک دو روز کے اندر بورڈ کے

(سی ای او) تنویر احمد سے ملاقات کرینگے اور ایک بورڈ ریزولوشن پاس کرکے اماموں مؤذنین و وقف بورڈ کے اسٹاف کی تنخواہیں ادا کردینگے جسمیں بہت مشکل سے ایک ہفتہ لگ سکتا ہے

بورڈ کے ممبر حمال اختر صاحب نے نے کہا کہ میں رات دن اسی سوچ میں رہتا ہوں کہ کیسے اس معاملہ کو حل کیا جائے لیکن کچھ قانونی پیچیدگیاں ایسی ہیں جسکے سامنے ہمیں بھی تھوڑا احساس ہوتا ہے اگر بورڈ کا چیئرمین جلد بنجائے تو یہ ساری پریشانیاں چٹکیوں میں دور ہو جائیں گی

متولی کوٹہ سے بورڈ کے ممبر چودھری شریف احمد صاحب نے آج کی میٹنگ میں بہت ہی مثبت انداز میں اپنی بات رکھی اور کہا کہ بورڈ کے سینکڑوں مسائل ہیں جسمیں سب سے اہم مسئلہ اماموں و مؤذنین کرام کی تنخواہوں کا ہے

 چودھری صاحب کا کہنا ہیکہ کہ میں نے لاک ڈاؤن میں جب چار مہینوں کی تنخواہیں رکی تھی اسوقت بھی نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا سے ملاقات کی تھی اور تنخواہوں کو جاری کرایا تھا اب فی الحال جو مسئلہ دوبارہ تنخواہ رکنے کا در پیش ہے اسکے بارے میں بھی میں کافی کوششیں کررہا ہوں اور ابھی بھی جاری ہے کل ہی میں تمام لوگوں سے بات کرونگا اور بہت جلد ان شاءاللہ اماموں کو تنخواہیں جاری کی جائیں گی

وقف بورڈ کے اسٹاف نے 28 اکتوبر سے بورڈ کے دفتر کے باہر تنخواہیں نا ملنے کی بناء پر دھرنا دینے کا جو ارادہ کیا تھا اسکو آج کی میٹنگ میں ممبران کی وضاحت کے بعد کچھ دنوں کیلئے ٹال دیا گیا ہے

You May Also Like

Notify me when new comments are added.