انسانوں کی خدمت خانقاہوں کا سنگار ہے

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صحت میلہ میں ہزاروں کا ہجوم

وطن سماچار ڈیسک

انسانوں کی خدمت خانقاہوں کا سنگار ہے

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے صحت میلہ میں ہزاروں کا ہجوم

 

فتح پور:خانقاہ ولیہ قادریہ,جہانگیر نگر،فتح پور کے ماتحت مشہور سماجی تنظیم خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مورخہ ١۰،جنوری ۲۰۲١ کو ایک بڑے صحت میلہ کا اہتمام کیا گیا،جس میں تقریبا دو ہزار مریضوں کا مفت علاج ہوا جب کہ ٦۰ لوگوں کو موتیا بند آپریشن کے لیے منتخب کیاگیا-۹ افراد پر مشتمل آنکھوں کے معالجین کی ٹیم کی قیادت ڈاکٹر مکیش کھرے،منڈل انچارج نے کی,جب کہ ہڈیوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر عبدالقدیر نے ہڈیوں سے متعلق امراض کی جانچ کی۔سنسکار اسپتال کے بانی ڈاکٹر وسیم احمد کی قیادت میں ماہر نسوانی امراض ڈاکٹر عطا ترنم ،ماہر امراض اطفال ڈاکٹر اویس احمد، عمومی امراض کے ماہرین میں ڈاکٹر نور الاسلام،ڈاکٹر شاہد حسن خان اور ڈاکٹر حسان خان بطور خاص شریک ہوئے.

خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت سید غلام غوث میاں قادری نے تالیوں کی گڑگڑاہٹ کے درمیان شال اوڑھا کر تمام ڈاکٹر حضرات کی عزت افزائی کی.اس موقع پر قاری اسلم خان،استخار الحسن،اعجاز احمد پردھان،ماسٹر وسیم احمد,سید چاند میاں کاظمی,ماسٹر نوشاد,ارشدرضاخان اور آصف خان موجود رہے.

جب کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سبھی ارکان نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور عوام کو سہولت پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ان میں دانش صدیقی,جنید احمد،سید فخرالاسلام،شاہ رخ خان,سیدضیا کاظمی،مولانااحمد صفی،ناظم خان،کامران صدیقی اور تاج الدین صدیقی کے اسما شامل ہیں.

خدمت خلق فاؤنڈیشن کے بانی وصدر مولانا سید قمرالاسلام نے اخیر میں کہا کہ ہم صوفی سنتوں کےماننے والے لوگ ہیں,ہمارا کام سماجی بھائی چارے کو مضبوط بنانا اور خوبصورت ہندوستان کے خواب کو سچ کردکھانا ہے،انسانوں کی خدمت کرنا خانقاہوں کا سنگار ہے,جس طرح دولہن بغیر سنگار کے اچھی نہیں لگتی,اسی طرح خانقاہیں خدمت خلق کے بغیر اپنے وجود کا حق کھودیتی ہیں۔انھوں نے تمام ڈاکٹروں، مریضوں،مہمانوں اور معاونین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے صحت میلہ کے اختتام کا اعلان کیا۔

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.