Hindi Urdu

مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

جیت پور میں آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد

بڑی تعداد میں لوگ ہوئے مستفیض، ہمیں لوگوں کی خدمت سے خوشی ملتی ہے:بلال احمد

وطن سماچار ڈیسک

جیت پور میں آئی چیک اپ کیمپ کا انعقاد

بڑی تعداد میں لوگ ہوئے مستفیض، ہمیں لوگوں کی خدمت سے خوشی ملتی ہے:بلال احمد

نئی دہلی،19ستمبر: ضلع بدر پور کانگریس کمیٹی اقلیتی شعبہ کے سابق چیئرمین اور سوشل الائنس ٹرسٹ کے بانی بلال احمد کی جانب سے آج جیت پور پارٹ 2میں بڑے پیمانے پر آنکھوں کی چیک اپ کیلئے کیمپ کا انعقاد کیا گیا،جس میں آنکھوں کی چیک اپ کے ماہرین نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور بڑی تعداد میں لوگوں کا علاج کیا گیا۔ کیمپ ختم ہونے کے بعد بلال احمد نے میڈیا کو بتایاکہ یہ کیمپ اپنی نوعیت کا پہلا ایسا کیمپ تھا جس میں وہ تمام سہولیات دستیاب کرائی گئیں جو شاید اس سے پہلے علاقے کے لوگوں کو مفت میں نہ ملی ہوں۔سماجی کاموں کیلئے اپنی منفرد شناخت رکھنے والے بلال احمد نے کہاکہ اس کیمپ کے لگانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائے اور جو لوگ پیسوں کی وجہ سے آنکھوں کا علاج کرانے سے قاصر ہیں ان کی پوری مدد کی جائے اور انہیں بہتر طبی خدمات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہمیں دل کھول کر لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا اور لوگوں نے اس میں پورا تعاون دیا جس کے لئے ہم لوگوں کے مشکور ہیں اور ہمیں خوشی ہے کہ لوگوں نے آج پورا تعاون دیا اور پوری طاقت سے ہماری مدد کی۔ انہوں نے کہاکہ پہلے ہم نے لوگوں کی آنکھوں کی تفتیش کرائی اور دیکھا کہ جن لوگوں کے آنکھوں کے آپریشن کی ضرورت تھی تو انہیں آپریشن کیلئے بھیج دیا گیا اور جولوگ اپنا خرچ اٹھانے کے لائق نہیں تھے ان کا خرچ بھی ہم ٹرسٹ کی جانب سے اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ اپنا خرچ اٹھانے کے اہل نہیں تھے تو ہم نے گھر سے لے کر اسپتال تک کا ان کا خرچ اٹھایا اور ہم ان کا آپریشن کرارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو آدمی اپنے اخراجات اٹھانے کے اہل تھے تو ہم نے ستر فیصد خرچ خود اٹھایا جو لوگ ان سے تھوڑا بہتر تھے تو ہم ان کا پچاس فیصد خرچ اٹھارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم ہر صورت میں لوگوں کی بہتر طبی خدمات کیلئے پابندعہد ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ہم ایسا کررہے ہیں بلکہ ہم عموماً ایسا ہی کرتے آرہے ہیں۔ ہم جب لوگوں کی مدد کرتے ہیں تو ہمیں قلبی اطمینان ملتا ہے اور ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ ہم کسی کے کام آرہے ہیں۔

 

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.