مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

روہنگیا کے نام پر چندہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: مولانا عارف قاسمی

کنچن کنج (اوکھلا) کے علاقے میں روہنگیائی جھگیاں کل رات جل کر راکھ ہوگئی ہیں اب ان بے سہارا لوگوں کے پاس پہننے کے کپڑے یا کھانے پینے کے برتن وغیرہ بھی نہیں بچے ہیں۔اس موقع پر مولانا محمد عارف قاسمی چیئرمین آل انڈیا امام فاؤنڈیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوںنے ایک تیر سے دونشانے لگائے ہیں۔ مولانا نے کہاہے کہ ’’اللہ سلامت رکھے اوکھلا سے ایم ایل اے امانت اللہ خان صاحب کو کہ انہوں نے فوری طور پر ان لوگوں کیلئے کھانے پینے کا انتظام کرایا اور اب انہیں کی نگرانی میں دہلی سرکار کی جانب سے انکو دوبارہ سے آباد کرانے کا انتظام شروع ہوگیا ہے

وطن سماچار ڈیسک

روہنگیا کے نام پر چندہ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں: مولانا عارف قاسمی

 

نئی دہلی : کنچن کنج (اوکھلا) کے علاقے میں روہنگیائی جھگیاں کل رات جل کر راکھ ہوگئی ہیں اب ان بے سہارا لوگوں کے پاس پہننے کے کپڑے یا کھانے پینے کے برتن وغیرہ بھی نہیں بچے ہیں۔اس موقع پر مولانا محمد عارف قاسمی چیئرمین آل انڈیا امام فاؤنڈیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے۔ انہوںنے ایک تیر سے دونشانے لگائے ہیں۔ مولانا نے کہاہے کہ ’’اللہ سلامت رکھے اوکھلا سے ایم ایل اے امانت اللہ خان صاحب کو کہ انہوں نے فوری طور پر ان لوگوں کیلئے کھانے پینے کا انتظام کرایا اور اب انہیں کی نگرانی میں دہلی سرکار کی جانب سے انکو دوبارہ سے آباد کرانے کا انتظام شروع ہوگیا ہے۔

 

 

مولانا عارف قاسمی نے کہاکہ میری دہلی کے تمام حضرات سے درخواست ہیکہ وہاں بذات خود پہنچ کر ان لوگوں کی مدد کریں تاکہ ان لوگوں کا کچھ بھلا ہوسکے نہیں تو آج سے ہی کچھ تنظیموں کے نمائندے مسجد در مسجد جاکر ان لوگوں کے نام پر چندہ اکٹھا کرنا شروع کردیں گے اور پھر کیا ہوگا وہ آپ سب جانتے ہیں۔ البتہ دونوں ہی جمعیت علماء ہند کے لوگوں نے جس میں سرفہرست مولانا مولانا محمد داؤد امینی

مولانا محمد جاوید صدیقی قاسمی، مفتی عبد الرازق قاسمی، مفتی منصور قاسمی، قاری عبدالسمیع قاسمی، قاری احرار الحق جوہر قاسمی وغیرہم نے وہاں جاکر راحت کا سامان پہننے کے کپڑے برتن وغیرہ تقسیم کئے ہیں اللہ ان حضرات کی محنتوں کو قبول فرمائے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.