اظہر الدین بنے تلنگانہ کانگریس کمیٹی کے کارگزارصدر

وطن سماچار ڈیسک

نئی دہلی، 30 نومبر : کانگریس صدر راہل گاندھی نے سابق ایم پی محمد اظہر الدین کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا کارگزار صدرمقرر کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی کانگریس صدر نے تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میں نئے عہدیداروں کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے تحت 2 نائب صدر، 8 جنرل سکریٹری اور 4 سیکرٹری کی تقرری کی گئی ہے۔
تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے درمیان کانگریس صدر نے ریاستی کانگریس کمیٹی میں ان تقرریوں کی منظوری دی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی میں ڈاکٹر بی ایم ونود کمار اور ظفر جاوید کو نائب صدر بنایا گیا ہے، جبکہ ایس جگدیشورا راؤ، ناگیش مودیراج، ٹی، نرسا ریڈی،مانواتا رائے، فہیم، کیلاش، کیلاش ،لکشماریڈی اورکرشانک کوجنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔پردیش کانگریس کمیٹی میں بطور سکریٹری درگم بھاشکر، دارویو ایلاننا، وجے کمار اور بالا لکشمی کی تقرری کی گئی ہے۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.