مذہب

فکر وخیالات

مدیر کی قلم سے

Poll

Should the visiting hours be shifted from the existing 10:00 am - 11:00 am to 3:00 pm - 4:00 pm on all working days?

SUBSCRIBE LATEST NEWS VIA EMAIL

Enter your email address to subscribe and receive notifications of latest News by email.

روہنگیا متاثرین کیلئے امانت اللہ خان کی کوششیں لائق ستائش : شکیل احمد سیفی

کنچن گنج جھگیوںمیں ہوئی آتشزدگی کے بعد ان کو دوبارہ بسانے کیلئے امانت اللہ خان ، چیئرمین دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ کی جارہی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے اوکھلا کی سماجی ہستی اور عام آدمی پارٹی کے کارکن شکیل احمد سیفی نے ایم ایل اے امانت اللہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شکیل احمد سیفی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اوکھلا کے ایم ایل اے اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو جن کی کوششوں سے مظلوموں کو فوری طور پر دلاسہ دینے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ان کا دکھ ہلکا ہوسکے اور ان کو پھر سے از سر نو آباد کیا جاسکے۔

وطن سماچار ڈیسک

روہنگیا متاثرین کیلئے امانت اللہ خان کی کوششیں لائق ستائش : شکیل احمد سیفی

 

نئی دہلی : کنچن گنج جھگیوںمیں ہوئی آتشزدگی کے بعد ان کو دوبارہ بسانے کیلئے امانت اللہ خان ، چیئرمین دہلی وقف بورڈ کے ذریعہ کی جارہی کاوشوں کی ستائش کرتے ہوئے اوکھلا کی سماجی ہستی اور عام آدمی پارٹی کے کارکن شکیل احمد سیفی نے ایم ایل اے امانت اللہ خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شکیل احمد سیفی نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ سلامت رکھے اوکھلا کے ایم ایل اے اور دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کو جن کی کوششوں سے مظلوموں کو فوری طور پر دلاسہ دینے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں تاکہ ان کا دکھ ہلکا ہوسکے اور ان کو پھر سے از سر نو آباد کیا جاسکے۔

 شکیل احمد سیفی نے کہاکہ کریڈیٹ لینے کیلئے تو بہت سے لوگ سامنے آئیں گے جن پر ہم کسی طرح کی تنقید نہیں کرنا چاہتے ہیں، کیونکہ ان دکھیاروں کو آج سہارے کی ضرورت ہے ، لیکن جس خلوص کے ساتھ بغیر شہرت اور دکھاوے کے امانت اللہ خان کوششیں کررہے ہیں اس کیلئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ شکیل احمد سیفی نے کہاکہ متاثرین کیلئے فوری طور پر کھانے پینے کا انتظام کرانا بہترین پہل ہے۔ انہوںنے بتایا کہ اب امانت اللہ خان کی ہی نگرانی میں دہلی سرکار کی جانب سے ان کو دوبارہ سے آباد کرانے کا انتظام شروع ہوگیا ہے۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ جلد ہی ان کو آباد کردیا جائے گا تاکہ ان کی زندگی پٹری پر لوٹ سکے ۔

 

You May Also Like

Notify me when new comments are added.