علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سرسید کے صبرو استقلا ل کی کھیتی کا حاصل

پروفیسر واسع نے اس بات پر فخر و انبساط کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ہولناکی کے باوجود دنیا بھر میں پھیلے ہوئے علی گڑھ والوں کے جوش اور جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور وہ روایتی انداز سے سرسید ڈے منا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب کہ سرسید ڈے جغرافیائی حدبندیوں میں قید نہیں رہا ہے اور آن لائن پروگراموں اور ویبینار کے ذریعے واقعتا بین الاقوامی ہو گیا ہے۔ اس طرح علی گڑھ والے اور ان کے خیرخواہ ایک دوسرے سے قریب بھی آئے ہیں اور روایتی سالانہ ڈِنر اور تقریبات پر ساری دنیا میں جو کروڑوں روپیے خرچ ہوتے تھے ان کے خرچ کرنے سے بھی بچ گئے ہیں اور یہ کورونا کے شر میں خیر وبرکت کا بڑا پہلو ہے۔

وطن سماچار ڈیسک

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سرسید کے صبرو استقلا ل کی کھیتی کا حاصل

سرسید ڈے پر پروفیسر اخترالواسع کی مبارکباد

      جودھپور،17؍اکتوبر: مولانا آزاد یونیورسٹی جودھپور کے صدر(وائس چانسلر)مشہور دانشور پدم شری پروفیسر اخترالواسع نے علی گڑھ برادری اور اس کے چاہنے والوں کو سرسید کے جشنِ ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس دفعہ کا سرسید ڈے اس اعتبار سے اہمیت کا حامل ہے کہ اس سال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی جو علی گڑھ تحریک کا ثمرہ اور سرسید کے صبر واستقلال کی کھیتی کا حاصل ہے اپنا صد سالہ سفر پورا کر رہی ہے۔

 

 

      پروفیسر واسع نے اس بات پر فخر و انبساط کا اظہار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی ہولناکی کے باوجود دنیا بھر میں پھیلے ہوئے علی گڑھ والوں کے جوش اور جذبے میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور وہ روایتی انداز سے سرسید ڈے منا رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اب کہ سرسید ڈے جغرافیائی حدبندیوں میں قید نہیں رہا ہے اور آن لائن پروگراموں اور ویبینار کے ذریعے واقعتا بین الاقوامی ہو گیا ہے۔ اس طرح علی گڑھ والے اور ان کے خیرخواہ ایک دوسرے سے قریب بھی آئے ہیں اور روایتی سالانہ ڈِنر اور تقریبات پر ساری دنیا میں جو کروڑوں روپیے خرچ ہوتے تھے ان کے خرچ کرنے سے بھی بچ گئے ہیں اور یہ کورونا کے شر میں خیر وبرکت کا بڑا پہلو ہے۔

 

 

اس لیے اس موقعے پر میری دنیا بھر میں پھیلے ہوئے علی گڑھ کے قدیم طلبا و طالبات اور سرسید کے عقیدت مندوں سے یہ اپیل ہے کہ وہ اس رقم کو مسلمانوں کے تعلیمی اداروں کو مستحکم کرنے اور غریب طلبہ و طالبات کو وظائف دینے کے لیے استعمال کریں اور یہ سرسید کو سچا خراجِ عقیدت ہوگا۔

You May Also Like

Notify me when new comments are added.