علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے رام منوہر لوہیا اسپتال کو پی پی ای کٹ اور ماسک دیئے

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن (اموبا) لکھنؤ چیپٹر کی جانب سے رام منوہر لوہیا اسپتال گومتی نگر لکھنؤ کو 250 پی پی ای کٹس اور 4500 ماسک اموبا کے صدر محمد طارق صدیقی اور سکریٹری جاوید صدیقی کے ذریعہ بہ طور تعاون دیئے گئے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر محمد طارق صدیقی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ انسانیت کو پیش آئے دکھ کے اس وقت میں اموبا لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ عام آدمی سے لےکر خاص آدمی تک پہونچا جائے۔ لوگوں کے دکھ درد کو تقسیم کیا جائے ۔ایسوسی ایشن کی جانب سے اسی کڑی میں آج رام منوہر لوہیا اسپتال کا رخ کیا گیا اوراموبا نے ماسک اور پی پی ای کٹ بہ طور تعاون پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس طرح کی مدد جتنی زیادہ ہوسکتی ہے وہ ڈیمانڈآنے پر ضرور کی جائےگی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہونے کی حیثیت سے ، لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی ، تنظیم نے یہ عہد کیا تھا کہ ہم ضرورت مندوں کے گھروں میں راشن پہنچائیں گے اور ساتھ ہی لوگوں کو بنے بنائے کھانے تقسیم کریں گے اور مدد کے پہلے مرحلے میں اموبا نے اس ذمہ داری کو بہ خوبی ادا کیا ۔

وطن سماچار ڈیسک
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نزہت حسین

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن نے رام منوہر لوہیا اسپتال کو پی پی ای کٹ اور ماسک دیئے 

 

لکھنؤ،13جولائی: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن (اموبا) لکھنؤ چیپٹر کی جانب سے رام منوہر لوہیا اسپتال گومتی نگر لکھنؤ کو 250 پی پی ای کٹس اور 4500 ماسک اموبا کے صدر محمد طارق صدیقی اور سکریٹری جاوید صدیقی کے ذریعہ بہ طور تعاون دیئے گئے ۔ ایسوسی ایشن کے صدر محمد طارق صدیقی نے آج یہاں نامہ نگاروں کو بتایاکہ انسانیت کو پیش آئے دکھ کے اس وقت میں اموبا لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ایسوسی ایشن کی کوشش ہے کہ عام آدمی سے لےکر خاص آدمی تک پہونچا جائے۔ لوگوں کے دکھ درد کو تقسیم کیا جائے ۔ایسوسی ایشن کی جانب سے اسی کڑی میں آج رام منوہر لوہیا اسپتال کا رخ کیا گیا اوراموبا نے ماسک اور پی پی ای کٹ بہ طور تعاون پیش کیا اور یقین دہانی کرائی کہ اس طرح کی مدد جتنی زیادہ ہوسکتی ہے وہ ڈیمانڈآنے پر ضرور کی جائےگی ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ایک لازمی حصہ ہونے کی حیثیت سے ، لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی ، تنظیم نے یہ عہد کیا تھا کہ ہم ضرورت مندوں کے گھروں میں راشن پہنچائیں گے اور ساتھ ہی لوگوں کو بنے بنائے کھانے تقسیم کریں گے اور مدد کے پہلے مرحلے میں اموبا نے اس ذمہ داری کو بہ خوبی ادا کیا ۔

محمد طارق صدیقی نے کہا کہ کام کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد ، اب اموبا نے ان سرکاری اداروں سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو کورونا کی اس مہلک وبا میں اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری کیساتھ ادا کررہے ہیں اور اپنی جان کی پروا کئے بنا لوگوں کی جان بچا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس ایپی سوڈ میں ہم نے رام منوہر لوہیا اسپتال میں پی پی ای کٹس اور دوسری چیزیں بہ طور تعاون دیئے ۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ کورونا جنگجوؤں کے لیے منعقدہ اعزازیہ تقریب میں ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر نزہت حسین مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں اور اسی موقع پر انہوں نے اموبا کےتعاون کو شکریہ کیساتھ قبول کیا۔

 اس موقع پر ڈاکٹر نزہت حسین نے کہا کہ جب بھی کوئی تنظیم ایسے اقدامات کرتی ہے تو وہ نہ صرف ہماری حوصلہ افزائی کرتی ہے بلکہ ہمارے عزائم کو بھی پروان چڑھاتی ہے اور ہمیں یہ احساس دلاتی ہے کہ ہم معاشرے کیلئے کچھ اچھا کررہے ہیں جس سے ہمیں دلی سکون ملتا ہے ۔اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اموبا کے سکریٹری جاوید صدیقی نے کہا کہ اموبا نے پہلے مرحلےکے کام کو بہ حسن و خوبی ادا کرنے کے بعد دوسرے مرحلے میں رام منوہر لوہیا اسپتال کو 250 پی پی ای کٹس اور 4500 ماسک بہ طور تعاون پیش کئے ، لیکن اموبا کا یہ عزم ہے کہ اگر اس طرح کی ڈیمانڈ مستقبل میں آتی ہے تو ہم ضرور اسے پورا کرنے کی کوشش کریں گے ۔ اس موقع پر ، ڈاکٹر پی کے داس کوویڈ 19 نوڈل آفیسر نے چیزوں کو پٹری پر لانے ، ضروریات کی نشاندہی کرنے اور اموبا کے ساتھ ہم آہنگی بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جس کیلئے اموبا نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

 اس ڈاکٹر نزہت حسین نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ چیپٹر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا کوئی تعاون ہے جو مجھے ملا ہے اور مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ یہ مجھے میری الما میٹر کے ذریعے سے ملا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آگے بھی اس طرح کا تعاون ن علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن لکھنؤ چیپٹر کے ذریعے ملتا رہے گا.

 


You May Also Like

Notify me when new comments are added.